• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

طالبان کے پندرہ نکات

شائع February 9, 2014 اپ ڈیٹ February 10, 2014
پروفیسر ابراہیم ,مولانا یوسف شاہ مولانا عبدالعزیز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، اے پی فائل فوٹو۔۔
پروفیسر ابراہیم ,مولانا یوسف شاہ مولانا عبدالعزیز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، اے پی فائل فوٹو۔۔

پشاور: طالبان شوریٰ نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے ایک مسودے کی منظوری دی ہے جس میں پندرہ نکات پیش کئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان نکات کو اپنے مذاکراتی نمائندوں کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

ہفتے کو طالبان شوریٰ کے نائب امیر خالد حقانی کی سربراہی میں اس مسودے پر حتمی کام ہوا اور نکات تحریر کئے گئے۔

یاد رہے کہ پروفیسر ابراہیم اور مولانا یوسف شاہ طالبان شوریٰ سے ملاقات کرنے کے لئے وزیرستان میں موجود ہیں جبکہ ان نکات کو حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی کو پیش کیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق طالبان کی طرف سے ابتدائی طور پر پیش کیے گئے پندرہ مطالبات ۔

پہلامطالبہ ڈرون حملے بند کیے جائیں۔

دوسرا مطالبہ ،پاکستان کی عدالتوں میں شرعی نظام نافذ کیا جائے۔

تیسرامطالبہ، سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں اسلامی نظام تعلیم کا نفاذ۔

چوتھا مطالبہ ،پاکستانی جیلوں میں ملکی وغیرملکی طالبان قیدیوں کی رہائی۔

پانچواں مطالبہ، ڈرون حملوں میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

چھٹا مطالبہ، قبائلی علاقوں کا کنٹرول مقامی فورسز کےحوالے کیا جائے۔

ساتواں مطالبہ، قبائلی علاقوں سے فوج کی واپسی اور چیک پوسٹ ختم کی جائیں۔

آٹھواں مطالبہ، تحریک طالبان کے خلاف تمام مقدمات ختم کیے جائیں۔

نواں مطالبہ ،دونوں جانب سے قیدی رہا کیے جائیں گے۔

دسواں مطالبہ ،امیر اورغریب کو یکساں حقوق فراہم کیے جائیں۔

گیارہواں مطالبہ،ڈرون حملوں میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو نوکریاں دی جائیں۔

بارہواں مطالبہ، ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔

تیرہواں مطالبہ، دہشتگردی میں امریکا کے ساتھ تعاون ختم کرنےکا اعلان کیا جائے۔

چودھواں مطالبہ، جمہوری نظام ختم کرکے اسلامی نظام نفاذ کیا جائے۔

پندرھواں مطالبہ: امریکہ سے ہر قسم کا تعاون ختم کیا جائے۔

تبصرے (3) بند ہیں

imtiaz Feb 10, 2014 05:31am
Taliban demand"NA NO(nine)MAN TAIL HO GA NA RADHA NACHE GI.TALIBAN NE JANG AMERICA AUR PAKISTAN ESTABLISHMENT KI DESIGN PAR ISLAM KE NAM PAR DOLLAR LE KAR LARI AB DOLLAR LE KAR ALEHDA HO JAIN YA MOT KI JANG MAIN MAR JAIN AB AIK HI AUR AKHRI RASTA HA .AZMAISH SHART HA.AB SAR TALI PAR RAKH KAR AAO.AGE TALIBAN PICHE DRONE.MARO BHI MARO BHI.DAMA DAM MAST QLANDAR.
یمین الاسلام زبیری Feb 10, 2014 06:55am
طالبان کے مطالبات ہرگز بھی کسی ایسے شخص کے لکھے نہیں لگتے جو متقی اور پرہیزگار ہو، اور انصاف والا ہو۔ اس میں طالبان اپنے مارے گئے لوگوں کے لیے، اور ٹوٹنے والی عمارتوں کے لیے تو ازالہ مانگ رہے ہیں لیکن جن بیگناہوں کو انہوں نے مارا ہے اور اس کا اقرار بھی کیا ہے تو ان کو یہ کچھ دینے کے لیے تیار نہیں۔ جن سے انہوں نے بھتا وصول کیا ہے ان کا کیا ہوگا؟ چھٹےاور ساتویں مطالبے میں یہ قبایلی علاقوں پر سے پاکستان کا قبضہ ختم کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں ۔۔چوتھےاور آٹھویں میں پاکستانی جیلوں میں موجود طالبان کے لیے یہ انصاف کی بجائے آزادی مانگ رہے ہیں۔ ان میں صرف چار ایسے مطالبات ہیں٢، ٣، ١٢۔ ١٤ جن کو کہا جا سکتا ہے کہ یہ اسلامی نظام کے لیے ہیں
sattar rind Feb 10, 2014 04:07pm
They have only one demand that pakistan must handover the state to them. As they could be able to extend the terrior

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024