• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

گریویٹی اور ہرکولیس کی پاکستان میں مقبولیت

شائع February 10, 2014 اپ ڈیٹ February 11, 2014
۔- انٹرنیٹ فوٹو
۔- انٹرنیٹ فوٹو

بولی وڈ فلموں پر پابندی کے بعد پاکستانی سینما بینوں کی پیاس بجھانے کیلئے ہالی وڈ میدان میں آگیا ہے۔

لیجنڈ آف ہرکیولس اور گریوٹی ہٹ کیا ہوگئیں، سینما گھروں میں رش لگ گیا۔

ہرکیولس سے وابستہ فلم میں ایک ظالم بادشاہ کا دور دکھایا گیا ہے، جس کا تخت الٹنے کیلئے ہرکیولس میدان میں اترتا ہے۔ فلم دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں دلچسپی کے تمام عناصر موجود ہیں۔

دوسری جانب معروف ترین فلم گریویٹی دنیا بھر میں 400 ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔

فلم میں ایک حادثے کے باعث زندگی اور موت کی جنگ لڑتے دو خلا بازوں کی عکس بندی بہت شاندار طریقے سے کی گئی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو بے حد پسند آ رہی ہے۔

آسکر ونر سینڈرا بولوک اور جارج کلونی نے خوبصورت اداکاری کرکے فلم کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

ہر کیولس اور گریویٹی نے پوری دنیا میں شاندار بزنس کیا تھا جس کے بعد آج کل یہ پاکستانی شائقین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024