• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

چین: دہشت گرد حملہ، پندرہ ہلاکتیں

شائع February 14, 2014
سنکیانگ میں ایک دہشت گرد حملے میں گیارہ حملہ آور اور چار افراد ہلاک ہو گئے۔  اے پی فائل فوٹو۔۔۔
سنکیانگ میں ایک دہشت گرد حملے میں گیارہ حملہ آور اور چار افراد ہلاک ہو گئے۔ اے پی فائل فوٹو۔۔۔

بیجنگ: چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں ایک دہشت گرد حملے میں گیارہ حملہ آور اور چار افراد ہلاک ہو گئے

حکام کے مطابق جمعہ کے روز حملے میں آٹھ دہشت گردوں کو پولیس نے نشانہ بنایا جبکہ تین نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دہشت گردی کا تازہ واقعہ شورش زدہ صوبے کے ضلع اقسو میں پیش آیا جہاں پر زیادہ تر اویغور نسل کے مسلمان آباد ہیں۔

سرکاری نیوز ایجینسی، زنہوا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر کو دہشت گرد حملے میں آٹھ دہشت گردوں کو پولیس نے ہلاک کر دیا جبکہ تین نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ووشی کے علاقے میں جوں ہی پولیس اہلکار معمول کی گشت پر جانے لگے تو موٹرسائیکل سوار افراد اور ایل این جی سیلنڈر سے بھری گاڑیوں نے انہیں گھیرلیا۔

سنکیانگ کی ویب سائیٹ پر کہا گیا ہے کہ گیارہ حملہ آوروں کے ساتھ دو پولیس اہلکار، دو راہگیر بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سنکیانگ پولیس اور اطلاعات کے افسران نے اے ایف پی سے واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جبکہ اقسو کے حکام سے فوری طور رابطہ نہیں ہو سکا۔

اقسو سنکیانگ کے مغرب میں واقع ہے اور کرغزستان کی سرحد سے قریب ہے جہاں جنوری میں تین دھماکوں میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حکام ان حملوں کو علیحدگی پسندوں، مذہبی انتہا پسندوں اور غیر ملکی دہشت گرد گروہو سے منسوب کرتے آئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024