• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

وادیٔ کالاش میں میت پر رقص کا سماں

شائع February 25, 2014
وادیٔ کالاش کی خواتین رقص کرتے ہوئے۔- بشکریہ فوٹو گریب
وادیٔ کالاش کی خواتین رقص کرتے ہوئے۔- بشکریہ فوٹو گریب

چترال: وادی کالاش کے رہائشی اپنے ایک بزرگ کی آخری رسومات کے موقع پر رقص کر رہے ہیں۔

یہ ماتم یا جشن تین روز تک جاری رہے گا، جس دوران وادیٔ بمبورٹ کے 71 سالہ جوشا کی میت رقص کی جگہ جستا خان میں رکھی رہے گی۔

لوگ مرحوم کی زندگی کے دوران جرات و بہادری کے واقعات بیان کریں گے۔

مرحوم کے ایک رشتے دار بدوشا کالاش کا کہنا ہے کہ ان رسومات میں شریک افراد کی خاطر تواضع کیلئے چوبیس بھیڑیں ذبح کی جائیں گی۔

جبکہ سو کلو پنیر، اسی کلو گھی، تین ہزار کلو آٹا اور تین کلو چاول بھی استعمال کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم شخص نرم مزاج اور سخی دل تھا، جو اپنے گھر میں ہمیشہ مہمانوں کو خوش آمدید کہتا تھا اور ان کی مزیدار کھانوں سے تواضع کرتا تھا۔

بدوشا خان کے مطابق تینوں کالاش وادیوں میں جوشا کا احترام کیا جاتا ہے، جبکہ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رائفلوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024