• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

جمہوریت سے زیادہ ملک اہم ہے: الطاف حسین

شائع February 26, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فوج سے کہا ہے کہ اگر حکومت طالبان کے خلاف آپریشن میں اس کی حمایت نہیں کرتے تو اسے چاہیٔے کہ وہ اقتدار پر قبضہ کرلیں۔

گزشتہ روز منگل کو نشر ہونے والے ایک ٹی وی انٹرویو میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ 'میں آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کے وہ شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے متحد ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نو منتخب حکومت شدت پسندوں کے خلاف فوج سے ہاتھ نہیں ملاتی تو پھر میں یہ تجویز دوں گا کہ آرمی کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھے اور اقتدار پر قبضہ کرلے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی پروا نہیں کہ اگر لوگ ان کی اس بات پر کہیں گے کہ وہ جمہوریت کے بجائے آمریت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان اور طالبان ساتھ نہیں چل سکتے۔ طالبان کی حمایت اسلام کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف ان کے ساتھ کیے جانے چاہئیں جو ریاست اور آئین کو تسلیم کرتے ہیں اور ہتھیار ڈالنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان طالبان کے خلاف آپریشن کرنا چاہئیے جو شدت پسندی کو ترک نہیں کرتے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024