• KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm

مہیش بھٹ پاکستانی فنکاروں کے قدردان

شائع March 5, 2014
: بولی وڈ کے معروف فلمسازو ہدایت کارمہیش بھٹ ۔- اے ایف پی فوٹو
: بولی وڈ کے معروف فلمسازو ہدایت کارمہیش بھٹ ۔- اے ایف پی فوٹو

لاہور: بولی وڈ کے معروف فلمساز و ہدایت کار مہیش بھٹ جو ان دنوں لاہور میں ہیں، کہتے ہیں کہ خطے میں بدامنی دونوں ملکوں کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا اور کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں بہتری کیلئے خطے میں امن کا ہونا بہت ضروری ہے۔

لڑائی سے آج تک کچھ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی آئندہ کوئی بہتر نتائج نکل سکتے ہیں، خوش آئند بات یہ ہے کہ عوامی سطح پر لوگوں کے ذہن تبدیل ہو رہے ہیں۔

بھٹ کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے ان کی کاوشوں کو عوامی سطح پربہت پذیرائی ملی تاہم بعض حلقوں کی طرف سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

پاک انڈیا مشترکہ فلمسازی کیلئے وہ اور بعض پاکستانی فلمساز بھی گزشتہ برسوں میں پیش پیش رہے، اگر حکومتوں کی جانب سے مثبت رسپانس ملتا تو آج یہ مشترکہ فلمسازی عروج پر ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'فلم کے ذریعے محبت اور امن کی بات خوبصورت انداز میں پیش کی جاسکتی ہے اور میں پاکستانی فنکاروں کا قدر دان ہوں'۔

پاکستان میں بے شمار باصلاحیت فنکاروں کی بولی وڈ تک رسائی ممکن نہیں ہے، اگرمشترکہ فلمسازی کا سلسلہ شروع ہوجائے تو پاکستان کے مزید فنکار منظر عام پر آسکتے ہیں۔

ان کے مطابق، پاکستانی اداکاراؤں میں سارہ لورین اور عمائمہ ملک اچھا کام کر رہی ہیں اور انہیں ہندوستان میں خاصی پذیرائی بھی مل رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم 'مسٹر ایکس' اگلے برس فروری میں ریلیز ہوگی، جس کے ہدایت کار وکرم بھٹ ہیں جبکہ فلم میں عمران ہاشمی مختلف کردار میں نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024