• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

'مذاکرات میں شہباز تاثیر اور حیدر گیلانی کی بازیابی پر بات ہوگی'

شائع March 24, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔

رستم شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم کا ارادہ ہے کہ کل طالبان سے براہ راست بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں پیش کرنے کے لیے اپنے مطالبات کی ایک فہرست بھی تیار کرلی ہے۔

ذرائع نے ڈان نیوز ٹی وی کو بتایا ہے کہ حکومتی مطالبات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی حیدر گیلانی، سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور اجمل خان کی رہائی شامل ہیں۔

اسی دوران طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل حکومتی کمیٹی سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کا کہنا ہے کہ مذاکرات ان کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے علاقے شمالی وزیرستان میں کیے جائیں، جبکہ حکومت مذاکرات کا انعقاد بنوں میں کروانا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی تاریخ کا تعین آج کرلیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024