• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

اسٹارز کے مستقبل کے منصوبے

شائع March 26, 2014

بولی وڈ میں اداکاروں کی مصروفیات کا کوئی ٹھکانہ نہیں ایک فلم بنتی ہے تو دوسری ریلیز ہوتی ہے اور پھر سے نئی فلم کی تیاری شروع ہوجاتی ہے اداکار بھی اس حوالے سے منفرد اور اچھے کردار ادا کرنے کے منتظر رہتے ہیں تاکہ مداحوں کو زیادہ سے زیادہ تفریح فراہم کرسکیں، ان دنوں ستارے کن منصوبوں کی تیاروں میں مکتسر جانتے ہیں۔

منفرد اداکاری اور دلوں کو چھو لینے والے انداز کی حامل خوبصورت اداکار کاجول پھر سے بولی وڈ میں کم بیک کرنے کا پکا منصوبہ بناچکی ہیں۔فلم ہوگی ان کے شوہر اجے دیوگن کے بینر تلے ،آخری بار بھی کاجول شوہر کی فلم 'تونپور کا سپر ہیرو' میں ہی آئیں تھی نظر، کہا جارہا ہے کہ مووی پر اسی سال کام شروع ہوگا۔

عامرخان راجو ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم 'پی کے'  کی آمدنی کا پینتیس فیصد حصہ بطورمعاوضہ وصول کریں گے جو کہ نوے کروڑ  کے لگ بھگ بنتا ہے، یوں مسٹر پرفیکٹ بولی وڈ  کے کامیاب ترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگے ترین اداکار ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بولی وڈ ہیروئن انوشکا شرما نے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کر دیا ہے، ان کی پہلی فلم این ایچ 10 ہو گی جسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔ انوشکا کی آخری فلم مترو کی بجلی کا منڈولا تھی جسے 2013 میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔ 2012 میں کنگ خان کے ساتھ ان کی فلم جب تک ہے جان کو بے حد پسند کیا گیا،فلم میں خوبصورت اداکاری پر انوشکانے کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔

اداکار سنجے دت کے دن رات گزر رہے ہیں جیل میں، لیکن بولی وڈ نگری انہیں بھولی نہیں ہے، جب ہی ان پر مووی بنانے کی ہورہی ہے تیاری ، جس میں رنبیر کپور بنے گے سنجو بابا۔ یہ فلم بن رہی ہے سنجے دت پروڈکشن کے بینر تلے، جسے منابھائی کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی ڈائریکٹ کریں گے۔

بولی وڈ فلم کوئین کے ہدایتکار وکاس بہل اپنی آنے والی فلم شاندار میں نئی جوڑی متعارف کرا رہے ہیں۔نئی فلم میں ہائی وے کی ہیروئن عالیہ بھٹ چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور کے مقابل جلوہ گر ہوں گی،ناقدین کا کہنا ہے نئی فلم کی یہ شاندار جوڑی بولی وڈ میں خوب دھمال کر سکتی ہے۔

بولی وڈ کے نواب سیف علی خان آرہے ہیں نئی فلم میں عاشقوں کا دھار کر روپ، دل چاہتا ہے ٹیم بنارہی ہے یہ مووی ، تیرہ برس پہلے آئی یہ مووی جس میں تین دوستوں اور ان کی محبتوں کی کہانی نے مچائی دھوم، لیکن اب ایک بار پھر سے جڑ گئی ہے یہ ٹیم نئی مووی کیلئے، جس میں چھوٹے نواب صاحب عاشق کے روپ میں نظر آئیں گے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کوئین نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ گیارہ کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی کوئین اپنے تیسرے ہفتے میں ہی چالیس کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے،جس کے بعد کنگنا نے بھی اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے تین کروڑ لینے والی اداکاراب نئی فلموں کے لئے پانچ کروڑ مانگ رہی ہیں۔

تھری ایڈیٹس سے شروع کی اداکاری اور اب بھرلی ہے ہالی وڈ کی اڑان، بات ہورہی ہے بولی وڈ اداکار علی فضل کی جو نظر آئیں گے فاسٹ اینڈ فیوریس سیون میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے،فلم کی شوٹنگ آنجہانی اداکار پال واکر کی موت کے بعد بند ہوگئی تھی ، جبکہ اب کہا جارہا ہے کہ اپریل میں پھر سے اس مووی کی عکس بندی شروع ہونے جارہی ہے۔