• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

ہندوستان میں انتخابات کا مہا یُدھ

شائع April 7, 2014

ہندوستان میں دنیا کے سب سے بڑے انتخابات کا میدان سج گیا، آج دو ریاستوں میں چھ حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ جہاں ووٹرز کی بڑی تعداد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہی ہے۔

ہندوستانی ریاست آسام کے 5 اور تری پورہ کے ایک حلقے میں پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 7 بجے ہوا۔

پولنگ اسٹیشنز پر ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائی جانے والے ملک بھارت میں انتخابات کے لیے ای وی ایم یعنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال پہلی مرتبہ 1999 میں ہوا تھا اور 2004 کے بعد تمام انتخابات کا نتیجہ ان ہی مشینوں سے نکلا ہے۔

دونوں ریاستوں کے 6 حلقوں میں 51 امیدوار میدان میں ہیں، ان میں کانگریس، بی جے پی، ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی، سی پی ایم اور سماج وادی پارٹی سمیت کئی جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے ہیں جبکہ ووٹرز کی تعداد 76 لاکھ سے زائد ہے۔

ایک ہزار دو سو اکیس پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 سو 88 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ہندوستانی لوک سبھا کے انتخابات 9 مرحلوں میں مکمل ہوں گے، پولنگ کا آخری مرحلہ 12 مئی کو ہو گا جبکہ نتائج کا اعلان 16 مئی کو ہو گا۔

حساس پولنگ اسٹیشنز پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کےخاص انتظامات کیےگئے ہیں۔

سیکیورٹی وجوہات کے باوجو یہ جوڑا ووٹ ڈالنے کے بعد خوش دکھائی دے رہا ہے۔

تری پورہ میں بنگلہ دیش سے ملحقہ بارڈر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہےجبکہ پولنگ شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ موجودہ لوک سبھا کی مدت 31 مئی کو پوری ہو جائے گی۔