• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

جسٹس مظہر عالم نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

شائع April 8, 2014
گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ گورنر ہاؤس پشاور میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔ فوٹو آئی این پی
گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ گورنر ہاؤس پشاور میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔ فوٹو آئی این پی

پشاور: جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے آج منگل کے روز پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس مظہر عالم خان سے گورنر شوکت اللہ نے حلف لیا جنہوں نے آج ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری تقریب ہوئی جس میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک، صوبائی سینیئر وزیر سراج الحق، صوبائی وزراء، اعلی سرکاری حکام اور وکلاء نے بھی شرکت کی۔

نئے چیف جسٹس جسٹص مظہر عالم خان میاں خیل کے عزیز و اقارب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے جسٹس مظہر عالم 2009ء میں ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تعینات ہوئے، جبکہ 2011ء میں انہیں پشاور ہائی کورٹ کا مستقل جج بنا دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024