• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

پاکستان سے ایم آئی۔35 ہیلی کاپٹروں کا آڈر ملا، روس

شائع June 10, 2014
روسی ساختہ جدید ایم آئی۔ 35 ہیلی کاپٹر، رائٹرز فوٹو۔۔۔۔
روسی ساختہ جدید ایم آئی۔ 35 ہیلی کاپٹر، رائٹرز فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات روسی سفیر الیکسی وائی دیدووف نے کہا ہے کہ اسلام آباد نے روسی ساختہ جدید ایم آئی۔ 35 ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا آڈر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں روسی سفارتخانے میں لیکسی دیدووف نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ 'معاہدے پر روسی اور پاکستانی دفاعی حکام کے درمیان بات چیت کی جا رہی ہے اور امید ہے جلد ہی اس کی حتمی شکل دے دی جائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹرز مختلف مقاصد کے لیے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

الیکسی دیدووف نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش ہے اور روس، پاکستان میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔

روسی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون پر کبھی پابندی نہیں رہی۔

الیکسی دیدووف نے بتایا کہ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز 18 سے 20جون تک روس کے شہر قازان کادورہ کریں گے۔ جہاں وہ سیکورٹی کے معاملات کے ذمہ دار اعلٰی حکام سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز اپنے دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کریں گے۔

روسی سفیر نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی،سیاسی اور دفاعی شعبوں میں مضبوط تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے لیے سیکیورٹی بہت بڑا چیلینج ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024