• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

عراق: تکریت شہر پر عسکریت پسندوں کا قبضہ

شائع June 11, 2014
اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ(آئی ایس آئی ایل) نامی شدت پسند تنظیم   کے ارکان نامعلوم مقام پر جمع ہیں،اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ(آئی ایس آئی ایل) نامی شدت پسند تنظیم کے ارکان نامعلوم مقام پر جمع ہیں،اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

تکریت: عسکریت پسندوں نے بدھ کو عراقی شہر تکریت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، اور سینکڑوں قیدیوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

صوبے صلاح الدین کے پولیس کرنل نے بتایا کہ 'تمام تکریت عسکریت پسندوں کے ہاتھوں میں ہے'۔ جو دارالحکومت بغداد اور موصل شہر کے درمیان واقع ہے۔ جبکہ گزشتہ روز عسکریت پسند عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قبضہ کر چکے ہیں۔

پولیس کے ایک بریگیڈیئر جنرل نے بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ(آئی ایس آئی ایل) نامی شدت پسند تنظیم نے شمال، مغرب اور جنوب سے شہر پرحملہ کیا۔

پولیس میجر نے کہا ہے عسکریت پسندوں نے شہر میں جیل سے 300 قیدیوں کو آزاد کرا لیا تھا۔

اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ(آئی ایس آئی ایل) نے منگل کو موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔

شدت پسند پورے موصل پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ نینوا، کرکوک اور صوبہ صلاح الدین کے کچھ حصوں پر بھی قابض ہو گئے ہیں جو وفاقی حکومت کے لیے ایک بہت برا خطرہ بن گیا ہے۔

موصل پر عسکریت پسندوں کے قبضے کے بعد تقریباً پانچ لاکھ افراد وہاں سے ہجرت کر گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024