غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم پر دنیا کی خاموشی ناقابل معافی ہے،شاہ عبداللہ

شائع August 1, 2014
ریاستی ٹیلی ویژن پر ایک مختصر تقریر میں سعودی فرمانروا   عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ  ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کے اجتماعی قتل عام کی صورت میں خون بہتا دیکھ رہے ہیں جس میں کسی کو بھی معاف نہیں کیا گیا جوانسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔ رائٹرز فوٹو۔۔۔۔
ریاستی ٹیلی ویژن پر ایک مختصر تقریر میں سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کے اجتماعی قتل عام کی صورت میں خون بہتا دیکھ رہے ہیں جس میں کسی کو بھی معاف نہیں کیا گیا جوانسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔ رائٹرز فوٹو۔۔۔۔

ریاض: سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر بین الاقوامی خاموشی کی مذمت کی اور اسے جنگی جرائم اور 'ریاست سپانسر دہشت گردی' قرار دیا۔

غزہ میں تین ہفتے سے جاری لڑائی پر خاموشی توڑتے ہوئے جمعہ کو شاہ عبداﷲ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی جرائم پر دنیا کی خاموشی ناقابل معافی ہے۔

ریاستی ٹیلی ویژن پر ایک مختصر تقریر میں انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کے اجتماعی قتل عام کی صورت میں خون بہتا دیکھ رہے ہیں جس میں کسی کو بھی معاف نہیں کیا گیا جوانسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے وقوع پذیر ہو رہا ہے اورعالمی برادری کی اسرائیل کی اس جارحیت پر خاموشی ناقابل معافی ہے۔

ان کی یہ تقریر غزہ کے بحران پر ریاض کی خاموشی پر سوشل میڈیا پر ممتاز علماء سمیت کچھ سعودیوں کی تنقید کے جواب میں سامنے آئی ہے۔

غزہ پر سعودی پالیسی خطے میں حماس پر بد اعتمادی کی وجہ سے پیچیدگی کا شکار ہے جس کے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کے ساتھ نظریاتی اور سیاسی ہم آہنگی ہے جسے سعودی حکومت دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔

سعودی عرب یقین رکھتا ہے کہ اخوان المسلمون علاقے پر قبضہ کرنے کا وسیع ایجنڈا رکھتی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

مصباح Aug 01, 2014 11:05pm
دنیا تو خاموش نہیں تھی، صرف یہ خود خاموش تھے!
moharam Ali Shaikh Aug 01, 2014 11:42pm
سعودي عرب بجا طور پر همار ےليے عظيم مملکت هے اور اس مين کوئي شک نهين که خادم الحرمين شريفين کسي بهي مسلم ملک مين کسي افتاد پر فوري مدد کو آتا هے ليکن اسرائيل کےک هاتهون فلسطين کے قتل عام پر سعودي حکمران کا خاموش رهنا مسلم عوام مين اضطراب کا باعث بنا سعودي حکمرانون کو مسلم ممالک کے معاملات مين دخل اندازي نهين کرني چاهيے اور فلسطين پر اسرائيلي حملے روکنے کے ليے اپنا اثر نفوذ استعمال کرنا چاهيے

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024