• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

فاروق ستار کی رہائش گاہ کے قریب سے تین ملزمان گرفتار

شائع August 4, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ریجنرز نے سرچ آپریشن کے دوران دو ٹارگٹ کلرز اور ایک بھتہ خور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ان مشتبہ ملزمان کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب ترجمان ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائشگاہ کے محاصرے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

رینجرز ترجمان نے مزید کہا گرفتار ہونے والے ان ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کارروائی کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے اطراف سے کسی قسم کی چیک پوسٹ اور سیکیورٹی کو نہیں ہٹایا گیا۔


لیاری میں رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کے آٹھ ملزمان گرفتار


اس سے قبل لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پُرتشدد واقعات میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

پاک کالونی میں ندی سے تین دن پرانی لاش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ کراچی شہر میں رینجرز اور پولی کے مشترکہ آپریشن کو تقریباً دس مہینے کا وقت ہوچکا ہے، تاہم اب بھی شہر میں مکمل طور پر امن بحال نہیں ہوسکا۔

اب تک کی جانے والی کارروائیوں میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار اور ہلاک کیے جانے کے دعوے کیے گئے ہیں، جن میں کالعدم تنظیموں کے مشتبہ شدت پسند بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024