• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

طاہر القادری کو35 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس نوٹس

شائع August 6, 2014 اپ ڈیٹ August 7, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے ادارے منہاج القرآن کو 35 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ دو ڈھائی ماہ سے علامہ طاہر القادری اور ان کے ادارے کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی جا رہی تھی، جس کے دوران آٹھ ایسے اکاؤنٹس کا علم ہوا جن میں 77 کروڑ روپے مختلف ذرائع سے آئے تھے۔

طاہر القادری کو اس حوالے سے متعدد نوٹسز بھیجے گئے تھے، لیکن انہوں نے یا اُن کے ادارے نے کوئی جواب نہیں دیا، جس کے بعد ایف بی آر نے انہیں اور ان کے ادارے کو پینتیس کروڑ روپے کے انکم ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھیجا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت یہ ٹیکس ادا کیا جائے جب کہ ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں ان اکاؤنٹس کو منجمد کرکے ان کاؤنٹس سے بھی ریکوری کی جا سکتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

waheed saddal Aug 06, 2014 04:30pm
these kinds of people are living and in society and they are saying that they are going for revolution in the country.how they can bring. they need only charity and donation for there living in this world without doing anything. shame on tahar ul qadri.

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024