• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

چین: چھری کے وار سے تین بچے قتل

شائع September 1, 2014
فائل فوٹو۔۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔۔

بیجنگ: چین میں ایک شخص نے پیر کو پرائمری اسکول میں اپنی بیٹی کا انرول رپورٹ ہونے پر چھریوں کے وار کرکے تین بچوں کو ہلاک اور ٹیچر سمیت پانچ افراد کو زخمی کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق حملہ آور نے واقعے کے بعد مرکزی صوبے ہوبئی میں واقع شییان کے اسکول کی عمارت سے کود کر خودکشی کر لی۔

واقعے کے چھ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔ حملہ آور کی شناخت چن کے نام سے کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے یہ اقدام اپنی بیٹی کی موسم گرما کی چھٹیوں میں اپنا ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر نئے سمسٹر کورس میں اندراج سے انکار کی بنا پر کیا۔

مقامی پولیس اہلکار نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

چین کے کئی حصوں میں آج نئے تعلیمی سال کا پہلا دن تھا۔

بہت سے اسکولوں میں حالیہ برسوں میں بچوں پر حملوں کی لہر کے بعد حفاظتی اقدام سخت کر دئے گئے تھے۔

یاد رہے 2010 میں مختلف نوعیت پانچ واقعات میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں 15 بچے شامل تھے اور 80 زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024