• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

'قطر میں فٹبال ورلڈ کپ نہیں ہو گا'

شائع September 22, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

برلن: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے جرمن رکن تھیو وانزنگر نے کہا ہے کہ قطر 2022 میں عالمی کپ کی میزبانی نہیں کرے گا۔

وانزنگر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے خیال میں 2022 کا عالمی کپ قطر میں نہیں ہو سکے گا۔

جرمن فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ نے اس کی وجہ قطر میں زیادہ گرم موسم کو قرار دیا۔

جب فیفا کے ایک ترجمان سے اس بیان کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے۔

وانزنگر کے مطابق وہ اورکئی ڈاکٹر اس نقطہ پر مصر رہے ہیں کہ موسم گرما میں عالمی کپ کی انعقاد کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

اطلاعات کے مطابق قطر نے سٹیڈیم کو ٹھنڈا رکھنے کا نظام تیار کیا ہے تاہم وانزنگر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں صرف سٹیڈیم ہی اہم نہیں ہوتے۔'ایسے موقعوں پردنیا بھر سے مداح بھی آتے ہیں جنہیں بے پناہ گرمی کا سامنا ہو گا۔

تاہم، قطر میں ورلڈ کپ کی تنظیمی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل حسن التھوادی نے ایک اخبار سے انٹرویو میں اعلان کیا کہ ورلڈ کپ قطر میں ضرور ہو گا۔

التھوادی نے بتایا کہ وہ ہرگز پریشان نہیں کیونکہ ایونٹ کے انعقاد نہ ہونے کی کوئی بنیاد نہیں اور دوسرا یہ کہ مشرق وسطی میں یہ پہلا ورلڈ کپ ہے۔

'لوگ اس خطے کے بارے میں تنازعے کے حوالے سے سوچتے ہیں۔ ورلڈ کپ ایک ایسا موقع ہے جس سے لوگ متحد ہوں گے۔ اس سےایک مثبت ثقافت سامنے آئے گی'۔

قطر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے قطر کو ایونٹ کی میزبانی دینے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔

یورپ کی بڑی لیگز کے حکام موسم سرما میں ایونٹ کرانے کی تجویز سے مطمئن نہیں کیونکہ اس دوران ان کے اپنے ملکوں میں فٹبال سیزن عروج پر ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024