• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

پاکستان کوہ پیماؤں کی جنت

شائع October 24, 2014

جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کوہ پیماﺅں کے جنت سے کم نہیں، یہ سات ہزار میٹر بلند چوٹیوں کی تعداد کے حوالے سے نیپال کا حریف ہے اور یہاں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو واقع ہے جبکہ کے ٹو سمیت دنیا کی آٹھ ہزار میٹرز سے بلند پانچ پہاڑیاں پاک سرزمین کا حصہ ہیں۔

گزشتہ دنوں جب پاکستان اور شمالی ہندوستان کے مختلف حصے سیلاب کا نشانہ بنے، قراقرم رینج غیر متوقع طور پر برف سے سج گئی۔ پرامن دور میں متعدد سیاح ان چوٹیوں کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے آتے تھے تاہم گزشتہ برس نانگا پربت پر سیاحوں پر حملے کے بعد اس تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہاں کی مقامی آبادی اور ملکی معیشت کو کافی دھچکا پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی بلند ترین چوٹیاں

برف سے ڈھکے کنکورڈیا کے اوپر چاند بادلوں کے پیچھے سے جگمگاتا ہوا — رائٹرز فوٹو
برف سے ڈھکے کنکورڈیا کے اوپر چاند بادلوں کے پیچھے سے جگمگاتا ہوا — رائٹرز فوٹو