• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پٹرول کی قیمتوں میں کمی، عمران خان کا کریڈٹ لینے کا دعویٰ

شائع November 1, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ان کی وجہ سے کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر جاری احتجاج نے حکومتی ہاتھوں کو اس کمی پر مجبور کیا تھا۔

عمران خان نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید پانچ روپے کمی کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے سردار ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی تشخیص کو چیلنج کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان اس سے قبل الیکشن کمیشن کا اس کی جانبداری پر مذاق اُڑاتے رہے ہیں، اور ان کی پارٹی نے ماضی میں الیکشن کمیشن کے خلاف متعدد بار احتجاج کیا ہے۔

کل انہوں نے کہا کہ ’’ایاز صادق، آپ ایک اسٹے آرڈر کی وجہ سے اپنے عہدے پر فائز ہیں۔ آپ کو ہمارے استعفے قبول کرنے یا مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔‘‘

یاد رہے کہ بدھ کے روز اسپیکر نے الیکشن کمیشن کو تحریر کیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے قانون سازوں کی اسمبلی چھوڑنے کی نیت کی تصدیق کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

جمعہ کی رات ڈی چوک پر اپنے کنٹینر سے مٹھی بھر حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایاز صادق کو بطور اسپیکر تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی وفاداریاں خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024