عرب میں سجا بُل فائٹنگ میلہ
سیاست کے مرکز ابوظبہی اور کاروباری حب دبئی سے دور یو اے ای کے جنوبی علاقے فوجیرہ میں ایک انوکھی روایت برسوں سے موجود ہے اور وہ ہے عربی بل فائٹنگ کی روایت۔
اسپین کی خونریز بل فائٹنگ کے مقابلے میں عربی ورژن میں خون خرابہ نہیں ہوتا اور جانور بمقابلہ انسان کی بجائے بیل کا سامنا اپنے ہی ساتھی بیل سے سومو ریسلر ٹائپ مقابلے کی صورت میں ہوتا ہے۔