دستکاری کے کام کی عالمی مارکیٹ میں مانگ
سندھ کے لاکھوں دستکاروں کے لیے اشیائے دستکاری روزگار کا واحد ذریعہ ہے۔ دو دہائی پہلے کراچی میں سینکڑوں دستکاری کی دکانیں تھیں جہاں آنے والے صارفین میں بڑی اکثریت غیرملکیوں کی ہوتی تھی، تاہم ملک کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال نے مقامی مارکیٹ کو متاثر کیا ہے مگر ابھی بھی ان اشیائے دستکاری کی عالمی مارکیٹ میں کافی مانگ ہے۔