امریکا میں برفانی طوفان سے تباہی
امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔
برف باری سے ریاست کا شہر بفیلو اور اس کے نواحی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جس کے کچھ حصے اس وقت بھی پانچ فٹ برف تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی مزید تین فٹ برف پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔