• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شمالی وزیرستان:ڈرون حملےمیں3مبینہ عسکریت پسند ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور: پاکستان کے وفاقی کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں تین مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے دتہ خیل میں ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا جس کو عسکریت پسندوں کا ٹھکانہ بتایا جا رہا ہے۔

ڈرون طیارے سے 2 میزائل داغے گئے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

حملے میں دہشت گردوں کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

اس کارروائی میں دیگر افراد کے زخمی ہونے کے بھی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

شمالی وزیرستان وفاق کے زیر انتظام 7 قبائلی ایجنسیوں میں سے ایک ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی افغانستان کی سرحد ہے، اس علاقے کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے۔

پاک فوج نے قبائلی علاقوں سے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے رواں برس جون میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا جو کہ تاحال جاری ہے۔

امریکی ڈرون حملوں کو پاکستان میں شدید ناپسند کیا جاتا رہا ہے جون میں ہونے والے ایک سروے میں 66 فیصد پاکستانیوں نے ان حملوں کی شدید مخالفت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024