• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

پشاور اسکول حملے کا سہولت کار ہلاک

شائع December 26, 2014
۔ — رائٹرز فائل فوٹو
۔ — رائٹرز فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا معاون اور اہم جنگجو کمانڈر صدام جمعرات کی رات سیکورٹی فورسز سے مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔

خیبر ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ صاحب علی شاہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صدام پولیو ٹیموں پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ صدام، جمرود کے علاقے غنڈی میں مارا گیا ،جبکہ اس کے ایک زخمی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔

شاہ کے مطابق، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )کے طارق گیدڑ گروپ کا اہم آپریشنل کمانڈر صدام، سانحہ پشاور میں حملہ آوروں کا سہولت کار اور 2013 میں پولیو ٹیموں پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صدام 11 سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ 8 سکاؤٹس اور متعدد قبائلی عمائدین کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فوج کے آپریشن خیبر-ون کا دائرہ دوسرے علاقوں میں پھیلا دیا گیا ۔

ایک سوال کے جواب میں صاحب علی شاہ نے بتایا کہ میران شاہ کی وادی تیراہ کو تاحال جنگجوؤں سے پاک نہیں کرایا جا سکا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024