423 کیسز کے ٹرائل پر خیبرپختونخوا کا وفاقی حکومت سے رابطہ
پشاور: خیبرپختونخوا کے حکام نے جمعے کے روز وفاقی حکومت کو فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے لیے ایک فہرست ارسال کی ہے۔
45 صفحوں پر مبنی اس فہرست میں 423 دہشت گردی کے کیسز میں ملوث ملزمان کے نام ہیں جن میں ٹی ٹی پی سربراہ ملا فضل اللہ بھی شامل ہے۔
116 مقدمات کا تعلق صوبائی دارالحکومت پشاور سے ہے جبکہ صوبے کے دیگر 307 کیسز کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے۔
زیادہ تر کیسز سیکورٹی فورسز یا حکومتی تنصیبات پر حملوں یا ریاستی اداروں پر حملوں سے منسلک ہیں۔
مولوی فقیر اور تحریک نفاذ شریعہ محمدی کے سربراہ صوفی محمد بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
ان میں سے چند کیسز کے ملزمان جیلوں میں ٹرائل کا انتظار کررہے ہیں جبکہ زیادہ تر افغانستان فرار ہوچکے ہیں۔