• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

خیبر ایجنسی میں دھماکا، تین رضاکار ہلاک

شائع February 2, 2015
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

پشاور: خیبر ایجنسی کی وادی تراہ میں ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں تین امن رضاکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دھماکا توحید الاسلام امن کمیٹی کے ایک مظاہرے کے دوران نرے بابا کے قریب ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں تین امن رضاکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

خیال رہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے ایجنسی میں خیبرون آپریشن جاری ہے جبکہ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران متعدد شدت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔

خیبر ایجنسی افغان سرحد کے قریب پاکستان کی سات نیم خودمختار قبائلی ضلعوں میں سے ایک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024