نیپال زلزلہ: ہر آنکھ اشک بار
نیپال میں گزشتہ روز آنے والے 7.9 اعشاریہ شدت کے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کر چکی ہے۔
اس زلزلے میں ماؤٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے جانے والے 17 افراد بھی برفانی تودے تلے دب پر ہلاک ہوئے۔
نیپال سمیت پڑوسی ممالک میں اتوار کو بھی آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری رہا۔ نیپال میں اتوار کو 6.7 شدت کے ایک آفٹر شاک کی وجہ سے لوگوں میں خوف مزید بڑھ گیا۔
زلزلے کے بعد پاکستان، امریکا، یورپ اور کئی ایشیائی ممالک کی جانب سے امدادی سامان اور ریسکیو ٹیمیں نیپال پہنچ گئی ہیں