• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

صدر پیوٹن کی زندگی کے 7 دلچسپ پہلو

شائع June 27, 2015 اپ ڈیٹ December 14, 2015
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن۔ — REUTERS/Aleksey Nikolskyi/RIA Novosti/Pool
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن۔ — REUTERS/Aleksey Nikolskyi/RIA Novosti/Pool

روس کے موجودہ صدر پیوٹن تقریباً ہر وقت سردمہری کا شکار رہنے والے روس امریکا تعلقات، اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر دنیا کی توجہ کا مرکز بنتے رہتے ہیں۔ لیکن یہ بات بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ روسی صدر دنیا کے سب سے بڑے ملک کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نہایت ہمہ جہت شخصیت ہیں، اور وہ آج جہاں پر ہیں، مکمل طور پر اپنی محنت کی بناء پر ہیں، اور اس میں انہیں کوئی خاندانی مدد حاصل نہیں رہی۔ ذیل میں ان کی زندگی کے سات دلچسپ پہلوؤں کا تذکرہ ہے۔

گمنامی سے عروج کا سفر

روس کے موجودہ صدر پیوٹن 7 اکتوبر 1952 کو ایک متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ 1975 میں انہوں نے لینن گراڈ یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کی۔ اگلے 16 سال تک وہ سابق روس کے خفیہ ادارے کے جی بی میں کام کرتے رہے۔ اس دوران انہوں نے سابق مشرقی جرمنی میں کام کیا اور سیاست میں آنے کے لیے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ 8 سال بعد 1999 میں پیوٹن نے پہلی بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔

طویل اقتدار

روس کے آئین میں موجود مختلف شقوں کا فائدہ اٹھا کر صدر پیوٹن اپنے اقتدار کو طوالت دینے میں خوب کامیاب رہے ہیں۔ وہ پہلے 2000 سے 2008 تک روس کے صدر رہے۔ آئین کے مطابق کوئی بھی شخص لگاتار دو دفعہ سے زیادہ صدر منتخب نہیں ہو سکتا، تاہم لگاتار نہ ہونے کی صورت میں پھر سے صدر بنا جا سکتا ہے۔ لہٰذا اس کا فائدہ اٹھا کر پیوٹن 2008 سے 2012 تک وزیرِ اعظم منتخب ہوئے، اور پھر 2012 میں تیسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے۔ یہ بات قرین قیاس ہے کہ 2018 تک پیوٹن ہی روس کے صدر رہیں گے اور یوں بطور صدر اور وزیراعظم ان کے اقتدار کا کل دورانیہ 20 سال کے قریب بن جائے گا۔

جوڈو کراٹے اور کھیلوں میں دلچسپی

جوڈو کراٹے کے ماہر صدر پیوٹن نے 18 سال کی عمر میں بلیک بیلٹ حاصل کی اور 1974 میں وہ اپنی یونیورسٹی کے جوڈو چیمپیئن بھی رہے۔ صدر پیوٹن کے دیگر مشاغل میں تیراکی، گھڑسواری، غوطہ خوری، شکار، ہوا بازی، کار ریسنگ اور گلائڈنگ وغیرہ شامل ہیں۔ پیوٹن کی زندگی کے اس پہلو کو مغربی ذرائع ابلاغ اکثر ہدف تنقید بناتے ہیں تاہم اس میں کوئی شائبہ نہیں کہ صدر پیوٹن کی زندگی کا یہ پہلو انہیں بہت سے حکمرانوں سے ممتاز بناتا ہے۔

کامک سیریز سپر پیوٹن

روسی صدر پیوٹن کی کرشماتی شخصیت کے گرد گھومتی ایک آن لائن کامک سیریز "سپر پیوٹن" کے نام سے ہے۔ امریکی کردار "سپر مین" سے مبینہ طور متاثر اس کامک سیریز میں پیوٹن کبھی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور کبھی اپنی جوڈو کراٹے کی مہارت آزماتے اور بہادری کے جوہر دکھاتے نظرآتے ہیں۔

پالتو جانوروں کا شوق

صدر پیوٹن کو جانوروں سے خاصہ لگاؤ ہے تاہم اس ضمن میں 2007 میں روس کے دورے کے دوران انہوں نے متنازع طور پر جرمنی کی خاتون وائس چانسلرانجیلا مرکل کو اپنے کتے "کونی" کے ذریعے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں جرمن چانسلر نے پیوٹن کی اس حرکت کو مردانگی کے اظہار کی کوشش کہا، اور اسے ان کی کمزوری گردانتے ہوئے کہا کہ روس کے پاس نہ کامیاب سیاست ہے اور نہ معیشت، بلکہ صرف یہی کچھ ہے۔

2004 میں"کونی کہانیاں" کے نام سے روس کے ایک بڑے ناشر نے بچوں کے لیے کہانیوں کا ایک مجموعہ بھی شائع کیا۔

ذاتی زندگی

صدر پیوٹن کی ذاتی زندگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔ 2013 میں ان کی اہلیہ سے علیحدگی ہو گئی۔ ان کی دوبیٹیاں ہیں، اور وہ کس ملک میں ہیں، اس بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

نام کا کاروباری استعمال

یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ صدر پیوٹن کی شخصیت سے متاثر ہو کر ان کے نام کا استعمال کاروباری مقاصد کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ 2003 میں "پیوتنکا" کے نام سے شراب کا ایک برانڈ متعارف کروایا گیا۔

2006 میں اس کو اپنی کیٹیگری میں "پراڈکٹ آف دی ایئر" کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ صدر پیوٹن خود نہ تو سگریٹ پیتے ہیں اور نہ شراب سے کچھ خاص شغف رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے نام کا استعمال اشیا خورد و نوش اور ٹی شرٹس وغیرہ کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔

صدر پیوٹن کی زندگی کے کچھ اور پہلوؤں میں ان کی پی ایچ ڈی ڈگری کا تنازع، اور انٹرنیٹ اور موبائل فون کے استعمال سے مکمل پرہیز شامل ہے۔ مختلف مغربی ذرائع کے مطابق ان کی دولت کا تخمینہ 40 ارب ڈالر ہے۔

ابنِ اظہر

لکھاری اچھے بھلے کمپیوٹر انجینیئر تھے، پھر نجانے کیا سوجھی کہ لکھنا شروع کردیا، وہ بھی اردو میں۔ کوئی اور پڑھے نہ پڑھے، یہ اپنی تحاریر ضرور پڑھتے ہیں۔ رابطہ کرنا ہو یا نہ کرنا ہو، ای میل ایڈریس یہی ہے: [email protected]

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی پیچھا کیا جا سکتا ہے: ibneazhar@

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

faizan Jun 27, 2015 05:22pm
my favorite personality.
AJ Jun 27, 2015 08:33pm
Sorry writer nothing remarkable . . . Putin has no match with our Golden ministers; Almost all our ministers have black belt in crimes, loan waving, dive very deep in the sea of bribery and kickbacks, hold genuine PhD degrees (of their choice), handle wife wisely etc. etc.
Muhammad Ali Jun 28, 2015 10:25am
Ibn-e-Azhar sab I like this type of informations. Thank You
Syed Ali Jun 29, 2015 01:51pm
Very nice written and improved our knowledge about putin. Thanks.
Syed Ali Jun 29, 2015 01:53pm
try to Urdu & Punjabi Rooks .............!!! to all writers and thinkers .

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024