• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

میں اب پی ٹی آئی کا دفاع کیوں نہیں کرتا

شائع June 30, 2015 اپ ڈیٹ July 1, 2015
اسلام آباد میں دھرنے کے دوران عمران خان کی تصویر۔ — رائٹرز/فائل
اسلام آباد میں دھرنے کے دوران عمران خان کی تصویر۔ — رائٹرز/فائل

1997 میں جب میرے انکل نے میری شرٹ پر 'دیا' چپکایا تھا، تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ ان دنوں دیا عمران خان کی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان تھا۔ مسلم لیگ ن سے ہمدردی رکھنے والے علاقے میں رہنے کے باوجود میں پورا دن فخریہ طور پر یہ پہن کر گھوما کرتا۔

جب ایک دکاندار مجھے کہتے کہ شیر جلد ہی دیے کو بجھا دے گا، تو بھی مجھ پر کوئی اثر نہ ہوتا۔ میں چاہتا تھا کہ عمران خان ملک کی قیادت کریں، کیونکہ وہ ہیرو تھے، اور ایک نئے چیلنجر۔

میں اس وقت 8 سال کا تھا اور ظاہر ہے کہ مجھے سیاست کی سمجھ نہیں تھی۔ لیکن ہر اس شخص کی طرح جو کرکٹ کھیلتے ہوئے اور 1992 کے ورلڈ کپ کی کہانیاں سنتے ہوئے بڑا ہوا ہے، میں بھی عمران خان بننا چاہتا تھا۔

2011 میں پی ٹی آئی کے تاریخی جلسے نے ایک بار پھر عمران خان کو مرکزی محاذ پر دیکھنے کی میری خواہش کو زندہ کر دیا۔ ہر کسی نے دیکھا کہ وہ اس وقت کتنے پرجوش تھے، عوام کی جانب سے کتنی بھرپور پذیرائی ملی، اور کس طرح ایک نئے مستقبل کے وعدے کیے گئے۔

اور اس دن کے بعد سے ایک نئی اور منظم پاکستان تحریکِ انصاف نے جنم لیا، یہاں تک کہ جاوید ہاشمی جیسی قد آور شخصیت بھی اس نئی تحریک میں شمولیت اختیار کیے بغیر نہ رہ سکی۔ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب شروع ہوچکا تھا، پریشان حال لوگوں کے لیے بہتری کی یقین دہانیوں کا باب، اور ملکی مستقبل سدھارنے میں تعلیم یافتہ، باخبر، اور سچے لوگوں کے کردار کا باب۔

پڑھیے: عمران خان کے نام کھلا خط

ہاں ہم میں سے زیادہ تر لوگ جانتے تھے کہ پی ٹی آئی فیصلہ کن کامیابی حاصل نہیں کرے گی، لیکن پھر بھی ہمیں محسوس ہوتا تھا کہ ہمیں آخر کار آواز مل گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے قومی محاذ پر شکست کھائی، لیکن خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت بنانے میں کامیاب رہی۔

ٹوٹ چکے وعدے

ہمیں پہلے ہی معلوم تھا کہ پارٹی میں کافی خامیاں موجود ہیں۔ ہم خود کو تسلی دیتے تھے کہ پی ٹی آئی ایک کم عمر جماعت ہے۔ لیکن ہم لوگ پھر بھی پارٹی کی خامیوں کو نظر انداز کر کے اس کی اچھائیاں ڈھونڈتے رہتے تھے۔

لیکن جب پارٹی کی جانب سے ایک نئی، ترقی پسند، اور انصاف پر مبنی گورننس کا ماڈل لانے کا منصوبہ تباہ ہوتا ہوا دیکھا، تو ہم میں سے پی ٹی آئی کے وفادار ترین حامی بھی اب کوئی بہانہ تلاش کرنے میں ناکام رہے۔

غلطیاں کہاں پر ہوئیں؟ یہ جاننے کا سب سے بہترین طریقہ گذشتہ دو سالوں میں پی ٹی آئی کی کارکردگی کا ثبوت دیکھنا ہے۔

پولیس اصلاحات اور تعلیمی اصلاحات وہ دو پراجیکٹس تھے جو پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ میں شروع کیے۔

اول الذکر کو انقلابی اور اپنے آپ میں اکلوتی قسم کی اصلاحات قرار دیا گیا۔ بار بار یہ دعویٰ کیا گیا کہ خیبر پختونخواہ پولیس مکمل طور پر غیر سیاسی کردی گئی ہے، جبکہ یہ محکمہ پاکستان کے تمام محکموں میں سب سے زیادہ پروفیشنل کر دیا گیا ہے۔

لیکن جب وقت آیا، تو سارے دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔

آنسو گیس، لاٹھی چارج، گرفتاریاں، ربر کی گولیاں، آپ نام لیں اور خیبر پختونخواہ پولیس وہ کر چکی ہے۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات نے اچھی طرح واضح کر دیا ہے کہ پولیس کس قدر غیر سیاسی ہے، اور یہ واضح ہے کہ خیبرپختونخواہ پولیس نے جو بھی غلط کیا، وہ کس کی ایماء پر کیا۔

مزید پڑھیے: عمران خان کی پانچ غلطیاں

تعلیمی اصلاحات کے نام پر خیبر پختونخواہ آگے جانے کے بجائے پیچھے جا رہا ہے۔ تعلیم کا قلمدان پی ٹی آئی کے پاس ہے، لیکن پھر بھی مکمل طور پر پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتِ اسلامی کے زیرِ اثر ہے۔ کیا نظام تعلیم میں تبدیلی سے مراد یہی تبدیلی تھی؟

ایک اور امید افزاء تعلیمی پراجیکٹ 'تعلیم کا انصاف' تھا۔ لیکن صوبائی حکومت نے اسے اتنی بری طرح ہینڈل کیا کہ جلد ہی اس کے فنڈز مکمل طور پر ختم ہوگئے، اور پراجیکٹ روکنا پڑا۔

پی ٹی آئی اپنے راستے سے کس قدر ہٹ چکی ہے، اس کی زبردست مثال دھرنے کے دوران دیکھنے میں آئی جب ہمارے پرعزم رہنماؤں نے اپنی صوبائی ذمہ داریاں مکمل طور پر چھوڑ کر ساری توجہ اسلام آباد پر مرکوز کردی ۔ ہم نے انہیں انہی خود غرض سیاستدانوں میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جنہیں تبدیل کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔

دھرنے کے دوران انہوں نے سڑکوں کی سیاست کا ہر حربہ اس حد تک استعمال کیا کہ نہ صرف مقامی بلکہ عالمی میڈیا نے بھی پارٹی کی جانب سے پھیلائے گئے عدم استحکام کی کہانیاں شائع کیں۔ فنانشل ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ نے تو جمہوریت کو لاحق خطرے اور مارشل لاء کا امکان بھی ظاہر کریا۔

قانون کی خلاف ورزی سے لے کر توڑ پھوڑ تک، اور نفرت انگیز تقاریر سے لے کر صحافیوں کو ہراساں کرنے تک، تشدد پر اکسانے سے لے کر تباہی تک پی ٹی آئی تقریباً سب ہی کچھ کر چکی ہے۔

پی ٹی آئی کی ان تمام حرکات نے مجھے اور مجھ جیسے کئی لوگوں کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔ ان تمام حرکات کی کیا توجیہ پیش کی جا سکتی ہے؟

آج کی پی ٹی آئی ایسی جماعت ہے، جسے میں اور مجھ جیسے کئی لوگ نہیں پہچان سکتے۔ پرانی پی ٹی آئی کی ایک بدصورت موجودہ شکل یہ جماعت اب مکمل طور پر پرانی اور ترقی سے خائف سیاست میں ڈھل چکی ہے۔

حقیقت تسلیم کریں

ایک سچی بات جو بار بار کہی جاتی ہے، وہ یہ کہ تحریک سیاستدان یا جماعت پر منحصر نہیں ہوتی، بلکہ لوگ تحریک کے حقیقی روحِ رواں ہوتے ہیں۔

پڑھیے: پی ٹی آئی کے حامی کا عمران خان کو مشورہ

مزید بہتری کے لیے لوگوں کی خواہش ہی تحریک کو قائم و دائم رکھتی ہے اور سیاستدان کو بھی۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ عوام اپنا اندھا اعتماد اور اپنی تمام امیدیں غیر مشروط طور پر سیاستدان سے وابستہ کر دیتے ہیں جس سے حقیقی مقصد پیچھے رہ جاتا ہے۔

تبدیلی کے لیے اس طرح کی کوشش پھر صرف ایک خودغرض ایجنڈا بن جاتا ہے، اور تحریک بہتری کی طرف جانے کے بجائے بدتر کی طرف جاتی ہے۔

اور پی ٹی آئی کے ساتھ یہی ہوا ہے۔

سادہ الفاظ میں کہیں تو اس مایوسی کا مکمل الزام عمران خان یا ان کی جماعت پر ڈالنا درست نہیں ہے، بلکہ ان پر ہمارے اندھے اعتماد، حقائق کو نظر انداز کرنے (اور ان لوگوں کی جانب انگلیاں اٹھانا جو حقائق کی جانب ہماری توجہ دلاتے ہیں) اور پی ٹی آئی کی اتنی حمایت کرنا کہ یہ خود کو غلطیوں سے پاک ایسی جماعت سمجھ لے جو کبھی ذاتی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھ سکتی، کو بھی موردِ الزام ٹھہرانا چاہیے۔

ہمیں خود سے سچ بولنا چاہیے، کہ حکمران طبقوں کے دوران جاری بارگیننگ میں ہم عوام نقصان میں رہے ہیں۔ ہاں ہم پریشان ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اب تبدیلی کے نام پر کسی بھی انقلابی کا بیچا گیا چورن خرید لیں۔

آگے بڑھیں

زیادہ تر دنیاوی معلومات میں واضح سیاہ و سفید نہیں ہوتا، اور خاص طور پر سیاست میں تو بالکل بھی نہیں۔ ہمیں اس سوچ سے باہر نکلنا ہوگا جس میں صرف ایک پارٹی، ایک شخص، اور ایک مسیحا ہی اچھا کر سکتا ہے، اور غلطیوں سے پاک ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی سے انتہائی جذباتی تعلق کو عملیت پسندی اور حقیقت پسندی میں ڈھالنا ہوگا، اور اس کے حامیوں کو پی ٹی آئی کی غلطیوں پر حجتیں پیش کرتے رہنا چھوڑنا ہوگا۔

مزید پڑھیے: وڈیروں کا کندھا مت تلاش کریں

میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمیں تبدیلی کی تمام امیدیں چھوڑ دینی چاہیئں، یا پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دینا چاہیے۔ بلکہ میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے اسے جتنا مقدس بنا دیا ہے، اور اس پر جتنا اندھا اعتماد قائم کر لیا ہے، اس پر دوبارہ غور کیا جائے، پارٹی پالیسیوں کی اچھی اور بری باتوں پر توجہ دی جائے، اور اچھے اور برے لوگوں کے ایجنڈوں کو بھی سمجھا جائے۔

ہمیں اب انقلاب اور تبدیلی کے کوئی جادوئی جذباتی نعرے نہیں چاہیئں، کیونکہ اس وقت ہماری ضرورت اصلاحات کی ہے، پھر چاہیے وہ کوئی بھی جماعت لے آئے۔

اگلی دفعہ ووٹ ڈالتے وقت اس پارٹی کو ووٹ دیں، جس نے دوسری جماعتوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو، پھر چاہے تھوڑی بہتر ہی کیوں نہ سہی۔

انگلش میں پڑھیں۔

عثمان ملک

لکھاری انجینیئر ہیں، اور فنانس پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ انہیں اپنے بارے میں زیادہ معلوم نہیں، لیکن انہیں لگتا ہے کہ ان سے دنیا میں سائنسی تعلیم پھیلانے کا کام لیا جائے گا۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (30) بند ہیں

Malik USA Jun 30, 2015 08:02pm
Good analysis. You have diagnosed the real problem of IK. We wish he could get time to read the article who write against him, not to please him that every thing is good.
kashif Jun 30, 2015 08:32pm
سارا بلاگ پڑھنے کے بعد مجھے سمجھ نہیں آ رہا کے عثمان ملک آخر کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں؟ پیشے کے لحاظ سے انجینئیر ہیں، مگر سیاست میں انجینیرنگ کا کوئی کام نہیں ہوتا۔ لکھاری اپنے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، جیسا کے بلاگ کے آخر میں بیان کیا گیا ہے، تو ہم کیسے مان لیں کے ان کا تجزیہ طرف دار نہیں ہے؟
Kashif Jun 30, 2015 09:27pm
I appreciate the courage, writer has shown. Im absolutly on the same page that we as a nation are such blind followers that once we start liking someone or something, we beleive he or she is a sacred thing and worship like idol. We need to correct our attitudes
Adeel Jun 30, 2015 10:35pm
You've committed a big 'sin' of writing against Imran Khan. Get ready to get punished with abuses of "Insafis" :-)
sultan Jun 30, 2015 10:36pm
brother aap kitnay he old supporter q nah hon, ap k blog se hr giz ye nahy lagta k ap aik nazaryaati karkun hain
ایک قاری Jun 30, 2015 10:57pm
@sultan نظریاتی کارکن ہونے کا مطلب اگر یہی ہے کہ قائدین کی غلطیوں کے باوجود ان پر اندھا ایمان قائم رکھا جائے، تو شاید نظریاتی کارکن نہ ہونا ہی بہتر ہے :)
Jaz Jun 30, 2015 11:11pm
I have the same feeling. When they won in KPK then I thought," Good time has come.'' But then what they did, made me think that they just want power at any cost:(
وقاص محمد خان Jun 30, 2015 11:16pm
میں حیران ہوں!!! میں حیران ہوں اس بھائی پر جو دعوٰی تو یہ کررہے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے پرانے سپورٹر ہیں مگر ان کی باتوں سے یہ لگ رہا ہے جیسے ابھی ابھی کسی اور پارٹی کے میڈیا سیل سے نکل کر باہر آئے ہیں۔ میں حیران ہوں ان لوگوں پر جو یہ تو کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی انقلاب نہ لا سکی مگر یہ کہتے ہوئے ان کی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں کہ باقی پارٹیاں جو کہ پہلے ہی تین تین باریاں لے چکی ہیں اس بار بھی عوام کو لالی پاپ دے رہی ہیں، جھوٹے وعدے کر رہی ہیں۔ میں حیران ہوں ان پر جو کے پی کے میں تعلیم اور پولیس کے شعبہ جات پر تو تنقید کر رہے ہیں کہ ابھی تک یہ اپنی آئیڈیل کنڈیشن میں نہیں آسکے مگر جو باقی صوبوں کے انہی دو شعبوں پر نظر ڈالنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ میں حیران ہوں ان لوگوں پر جو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی پر تنقید کرو گے تو یہ گالیاں دیں گے، حالانکہ جتنی تنقید پی ٹی آئی برداشت کرتی ہے پاکستان کی دوسری پارٹیاں اور ان کے سپورٹرز اس کا عشر عشیر بھی برداشت نہیں کر سکتے اور آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔
Muhammad Ayub Khan Jun 30, 2015 11:16pm
KACHEY ZAHNOn Kİ KACHİY BATEYN
عادل سومرو Jun 30, 2015 11:26pm
عقیدت اندھی ہوتی ہے اور شخصیت پرستی کئی خامیوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔
SN Jul 01, 2015 12:25am
Likhari ki is bat se kisi ko ikhtilaf nahi hona chahye k andhi takleed jihalat ki nisni he mgr me lkhari se kch sawalt pochna chahta hoon. Kia UK se behtar aur shaista police duniya k kisi aur mulk ki hai? unhon ne kuch sal pehle k fasadat me apne logon pe tashadud nahi kia? ab sawal yeh hai k kpk police na kab aur kin halat me rubber bullets, tear gas aur dandon ka istemal kia? aap mokay ki wazahat karna pasand karainge? KPK me change dekhne k liye aap ko yahan ana parayga, Punjab me beth k aap KPK k pehle k halat aur bad k halat k kese faisla karte hain? Rahi baat Education ki, tu kuch wazaht karon is lafz ki. Yeh tabdeel ka lafz kisi k liye pareshani tu kisi k liye khushi hai, PTI gov tried to kick out those tchrs who cudn't pass the required exam, now word" tabdeeli" is a night mare for them while same word is a beam of hope on other hand for the people. You have to visit the Gov schools and see tchrs and stndts attndnce nd prfrmnce b4 nd PTI gov. We welcome you 2 see the change
Haseeb Ashraf Jul 01, 2015 12:29am
میں حیران ہوں!!! میں حیران ہوں اس بھائی پر جو دعوٰی تو یہ کررہے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے پرانے سپورٹر ہیں مگر ان کی باتوں سے یہ لگ رہا ہے جیسے ابھی ابھی کسی اور پارٹی کے میڈیا سیل سے نکل کر باہر آئے ہیں۔ میں حیران ہوں ان لوگوں پر جو یہ تو کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی انقلاب نہ لا سکی مگر یہ کہتے ہوئے ان کی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں کہ باقی پارٹیاں جو کہ پہلے ہی تین تین باریاں لے چکی ہیں اس بار بھی عوام کو لالی پاپ دے رہی ہیں، جھوٹے وعدے کر رہی ہیں۔ میں حیران ہوں ان پر جو کے پی کے میں تعلیم اور پولیس کے شعبہ جات پر تو تنقید کر رہے ہیں کہ ابھی تک یہ اپنی آئیڈیل کنڈیشن میں نہیں آسکے مگر جو باقی صوبوں کے انہی دو شعبوں پر نظر ڈالنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ میں حیران ہوں ان لوگوں پر جو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی پر تنقید کرو گے تو یہ گالیاں دیں گے، حالانکہ جتنی تنقید پی ٹی آئی برداشت کرتی ہے پاکستان کی دوسری پارٹیاں اور ان کے سپورٹرز اس کا عشر عشیر بھی برداشت نہیں کر سکتے اور آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔
Muhammad arslan Jul 01, 2015 01:39am
i dont know k yeah bhai sub kia daikhna cahte hain? kia roshan pakistan yahi hain jis main her saal aik wight elephant red color main la k rkh dia jata or basic needs ko bola k just for election kam kia jata... afsos... mana PTI se galtian hu rahi hain but tell me kis pai berosa kre jin k Billions of $ bahir hain or name laine pai bhag jate mulk se? ju yeah kehty k Karachi tu unki zima dari nhi or na thar? your article was quite good. but tell us the right person whom we trust. no one i think so. zyada gande se thora ganda behtr. 3 month before i went peshawer and i talked about PTI performance every one said good. sub nai kaha health, edu and police behtr hui. ap kis tra yeah analysis kr sakte? do u have any prove? i need my answer bro.
Ali Jul 01, 2015 02:30am
Since you don't support PTI . Than which party do you support now? PTI never claimed that it was free of any human fault. However it does not openly promote corruption and nepotism as the other major parities do. Obviously it's a newer party and its initial stage and hence it's expected that it will make mistake some time small some time big. But we can't judge them just because of their mistakes. If you find a better party than PTI than please let us know until than i will stay in the same party.
Jameel Hussain Jul 01, 2015 02:33am
میرا دفاع بھی کمزور پڑتا جا رہا ھے ، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر۔ تا ہم کس کی حماہت کی جائے؟ کوئی اور جماعت بھی نظر نہیں آتی۔۔ تبھی پی تی آئی ہی کی کرنی پڑتی ہے۔
Ihsan Jul 01, 2015 03:42am
Bhai Saab mere dad principle hain college ke, haftay mein ek din college jatay thay KPK mein, ab subah subah pahunch jatay hain apne college. Aaj kal koyi bhee doctor 4 bajay se pehlay apne private clinic nahin kholta. Sab civil hospital mein duty par hotay hain. Yeh inqilab nahin to Kia hai. Pehlay hum din mein KPK se nikaltay thay Islamabad anay keliye, ab raat Kisi bhee waqt nikal atay hain. Koyi dar nahin lagta bcoz jagah jagah police walay kharay ho kar apni duty detay hain. KPK mein yeh Sab itna asaan nahin tha. Doosri baat don't compare KPK with Punjab. Punjab pehlay se Mashallah taraqi kar Chuka tha. Loge parhay likhay hain. KPK was destroyed by MMA and ANP. Yeh Sab saaf karne keliye waqt to chahiye hoga. Aur PTI wahi kar rahi hai. Mein ne vote pehlay ANP ko dia tha, ab PTI ko dunga inshallah
Zeeshan Jul 01, 2015 04:26am
Mr Engineer! * First of all, what you have posted is fiction not reality. * You are talking about arrests, rubber bullets of KPK Police and you forgot about killings of Punjab Police under good governance. And About Education, I think report of Alif Ailaan is enough http://www.alifailaan.pk/district_rankings Education score of Punjab went down. KPK's score increased
Aatif Jul 01, 2015 04:32am
is time Prob sirf Reham khan hai #PTI ke liye teen din pahle Sialkot main jis din Dar family ne shandaar reception aur Aftar party di hai Reham khan ki enlarge pics laga laga ke lavish kisam ka dinner diya gaya saaf pata chal raha hai every leader of #PTi buttering Reham khan to gain #IK sympathies.. I also highlight few probs always 1- Taking oaths in #Kpk when #IK needed Opposition in Sindh and Punj was a major blunder. All major sectors including electricity comes under Federal as well as FATA. How can #PTi bring change in #Kpk ? despite of facilitating Pervaiz Khattak Family 2- Announcement of #IK marriage During Dharna was disaster move 3- Like #TUQ, #IK forgot his promises and left battlefield and some crying moaning supporters was ridiculous. 4- SMQ bringing whole #PPP Chale Kartoos into #PTi
BABAR Jul 01, 2015 05:42am
actually I call our "AWAM" as "TRENDY AWAM" jo trend niklta hai iske peeche chl prte hain! I was pti supporter but I realized and now I think for PMLN!
Waqas Ahmad Shahbaz Jul 01, 2015 06:04am
@Haseeb Ashraf حضور اتنا حیران نہ ہوں کیونکہ لکھاری کا مقصد صرف پی ٹی آئی کی کارکردگی کا تجزیہ تھا اور اس درد کا اظہار بھی کہ کس ظرح سے ان کے خواب ٹوٹے ہیں اور ظاہر ہیں یہ خواب قیادت نے تین تین باریاں لینے والوں کی مخالفت میں ہی کارکنوں کو دکھائے تھے۔ اب لکھاری نے یہی حقیقت بیان کی ہے کہ خواب ہمیشہ خواب رہیں گے۔۔۔۔۔۔! کیونکہ جہاں ان خوابوں کو تعبیر دینے کا موقع ملا بھی تھا وہاں بھی یا جماعت اسلامی اتحادی ہے یا اب شیر پاؤ گروپ جسے کل کرپٹ کہہ کر خود ہی فارغ کیا تھا۔ یہ کوئی تقابلی جائزہ نہیں تھا کہ آپ کی حیرانی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔ ؑ عنوان دوبارہ پڑھیں اور حیرانی دور کر لیں۔
Mohammad Asif khan Jul 01, 2015 08:39am
Imran khan great hai main ne dikha change hamare city mai jis ka naqsha change ho gya solar light water saverag road bazar waiting places police rishwat khatam merrat agya aur kia chaheye
Zubair Jul 01, 2015 10:01am
Its not the mistake of these politicians or political parties. Its our emotional people when they see someone then they think only that person can help them out. But unfortunately in current situation not a single person Honestly working for Pakistan or People of Pakistan. Its a game of power and wealth and we being a nation being fooled from a long time from these politicians.
armaan Jul 01, 2015 11:00am
Please read Mr Mohammad Asif khan Comment that is true reality.
Asim Baig Jul 01, 2015 12:13pm
I don't understand what he want to proof
farukh Jul 01, 2015 12:32pm
Imran khan kui frishta nai he aoor na hi ptijkui bht naik he .....jo wrong he wo wrong he ....but still one thing we have to admit at least pti is doing work for its cause ....... jo bhi he still a better option rather than ppp nd pmln
Gulzar Jul 01, 2015 01:03pm
میں لکھاری کی سوچ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ کیا غلط اور کیا صحیح ہے؟ یہ ایک الگ بحث ہے۔ مگر اس نے حب الوطنی کے جذبے سے اپنے خیالات کا اظہار تو کیا ہے۔اندھیرے میں صرف اپنی ٹیم کے نعرے آوے ای آوے لگانےکی بجائے مخالف ٹیم کی اچھی کارکردگی کو سراہنا بھی اپنی ٹیم اور وطن کے لئے سود مند ہوتا ہے۔جس سے اپنی ٹیم کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ضروری ہو جاتا ہے۔کیونکہ اس کے کان اس بات کھڑے ہو جاتے ہیں کہ ہمارے تماشائی مخالفین کی اچھائیوں کو سراہنے لگے ہیں تو کل کو ان کے کیمپ کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔ لیکن کیا کریں آج کل ٹیم کے کپتانوں نے اپنی بی ٹیم بھی رکھ لی ہے۔جو اپنے بھولے تماشائیوں کو سب اچھا کی میٹھی گولی دے کر سلائے رکھتے ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ (اگلی دفعہ ووٹ ڈالتے وقت اس پارٹی کو ووٹ دیں، جس نے دوسری جماعتوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو، پھر چاہے تھوڑی بہتر ہی کیوں نہ سہی)
Sher Khan Jul 01, 2015 01:29pm
PPP Punjab main ab PTI bun chuki ha, Jahngeer Tareen, Shah Mehmood, Pervez Khatak sary purnay PPP k log ab PTI main han, aur purany karkun pukory samosy bech rehy han ye raang kar rehy han, Allah ny Imran Khan ko KPK main moqa dia tha, kuch kar k dekhtay tu agly election main pury pakistan main moqa milta, par kuch nai kia, bahi ny sahi likha ha Police, Education kuch bhe tehak nai hwa
طارق Jul 01, 2015 08:03pm
@وقاص محمد خان جناب پی ٹی آ کے ھر کارکن اپنی جماعت پے ھونی والی تنقید کے جواب میں کسی اور جماعت سے کمپئر کرنا شروع کیوں کر دیتا ھے کہ اس نے بھی تو یے غلطی کی ھے تو صرف ھمارا نام کیوں لیا جا رھا ھے. محترم باکیوں کو چھوڑین آپ اپنی بات کرین.
Altaf Ahmed Jul 01, 2015 11:44pm
Main PTI ka supporter (lota nahi) hun or mera taluq KPK sy hai, main apki kisi b bat sy agree ni krta, Police ghair siyasi hai, mujy or jaghu ka nahi maloom mgr mery halqy k PTI k MPA pr or onky bhaiyo pr aik aam garany sy ladai ka muqadma chal rha hai, jo police ny darj kiya. Mera cousin JUI ka polling agent ta baldiyati elections mai or oska kehna ta k election mai sarkari machinery ko bilkul b estemal nahi kiya giya dhandli k liye, Education ka mujy pata hai KPK mai kitni behtr howi hai, aap Punjab mai baith kr ye faisla nahi kr skty k education kesi hai r ospr kiska asar hai
Koora Pathan Jul 02, 2015 05:12pm
Kia samjhana Chah rhy ho aap??? Kia PTI kee Popularity Sirf 24 seats kee Thee??? PTI Pakistan kee Politics kee Ground Realities ko Samaj Rahi hai InshaAllah Aagy Bhi jaye Gee...

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024