• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

وائی فائی نیٹ ورک کو محفوظ بنائیں

شائع August 2, 2015
آپ کو وائی فائی نیٹ ورک کر اسکین کرنا معمول بنانا ہوگا — اے ایف پی فائل فوٹو
آپ کو وائی فائی نیٹ ورک کر اسکین کرنا معمول بنانا ہوگا — اے ایف پی فائل فوٹو

ویب براﺅزنگ سست ہورہی ہو چاہے آپ کے کمپیوٹر میں کوئی وائرس بھی نہ ہو، نیٹ ورک کی اسپیڈ بھی مناسب مگر ویڈیوز چلانا مسئلہ بن جاتا ہے جبکہ آپ کے انٹرنیٹ ڈیٹا کی حد بہت کم استعمال کے باوجود ختم ہوجاتی ہو تو آپ کیا کریں گے؟

یقیناً اپنی وائی فائی سروس کو چیک کریں گے اور یہ کام آپ بھی کرسکتے ہیں بس آپ کو پانچ منٹ کی محنت ہی کرنا ہوگی مگر نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد بھی آپ کو وائی فائی نیٹ ورک کر اسکین کرنا معمول بنانا ہوگا اور اس سے منسلک ہونے والی مخصوص ڈیوائسز کو بلاک کرنا ہوگا۔

وائی فائی نیٹ ورک کی مانیٹرنگ

اگر تو آپ کو بینڈ وڈتھ کی چوری کا شبہ ہے تو سب سے پہلے جو چیز کرنی چاہئے وہ اپنے نیٹ ورک کی مانیٹرنگ ہے۔ اس کے لیے ہمارا فیورٹ ٹول وائرلیس نیٹ ورک واچر ہے، جو ایک سادہ، لائٹ ویٹ اور پورٹ ایبل ڈیوائس ہے جس کی انسٹالیشن ضروری نہیں اور یہ بالکل مفت ہے۔ دیگر معروف آپشنز میں ہوز آن مائی وائی فائی اور سوفٹ پرفیکٹ وائی فائی گارڈ ہیں۔

جو بھی آپشن آپ منتخب کریں مگر سب سے پہلی چیز جو کرنی ہوگی وہ اپنے پروگرام کو کونفیگر (configure) کرنا ہوگا تاکہ نیٹ ورک آڈپٹر پر استعمال کرسکیں۔

ایک بار جب اسکینر کام کرنے لگے گا تو یہ آپ کے نیٹ ورک سے کنکٹ ہونے والی تمام ڈیوائسز کو چیک کرے گا اور آپ کو کسی نئی یا نامعلوم ڈیوائس کو دیکھنے پر آپ کو آگاہ کرے گا۔ صاف ظاہر ہے اپنے رشتے داروں یا دوستوں سے ہٹ کر کسی اجنبی کے اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ کو شناخت کرنا آسان ہوتا ہے جس کے بعد آپ اسکینر کو اسے ڈس کنکٹ کرکے دوبارہ اسکین کرنے کا کہیں، وہ ڈیوائس لسٹ سے غائب ہوجائے گی۔

مداخلت کار کے میڈیا ایسس کنٹرول ایڈریس کو دریافت کریں

جب آپ کو کسی مداخلت کار کو پکڑنے کا یقین ہوجائے اور اسے نیٹ ورک سے ہٹانا چاہتے ہیں تو ڈیوائسز کے میڈیا ایسس کنٹرول(ایم اے سی) ایڈریس کو چیک کریں۔ یہ ایک منفرد ہارڈ ویئر آئی ڈی ہوتی ہے جو ہراس ڈیوائس کی ہوتی ہے جو دیگر ڈیوائسز سے کنکٹ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہو، اسے کسی نیٹ ورک پر فزیکل ایڈریس کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایم اے سی ایڈریس عام طور پر نمبروں اور الفاظ کی طویل قطار کی شکل میں ہوتا ہے جیسے 12:3A:B4:56:C7:8D or 12-3A-B4-56-C7-8D۔ - اور : کی کوئی اہمیت نہیں مگر نمبر اور الفاظ ضرور اہمیت رکھتے ہیں اور جسے بلاک کرنا چاہے اس کا ایڈریس نوٹ کرلیں۔

روٹر سیٹنگز تک رسائی

ایک بار جب آپ کو ایم اے سی ایڈریس مل جائے (یا آپ پہلے اور دوسرے طریقہ کار کو چھوڑ دیں) تو اب وقت ہے روٹر سیٹنگز کو چیک کرنے کا۔ یہ آپ اپنا انٹرنیٹ براﺅزر کھل کر چیک کرسکتے ہیں، اپنے گھر کے روٹر کا آئی پی ایڈریس یو آر ایل بار ٹائپ کریں۔

بیشتر روٹرز کا آئی پی ایڈریس 192.168.1.1 ہوتا ہے، اگر آپ کے خیال میں روٹر کا آئی ایڈریس مختلف ہے مگر آپ کو اس کا یقین نہیں تو آپ اس کی تصدیق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے رابطہ کرکے یا ایک پروگرام ڈاﺅن لوڈ کرکے کرسکتے ہیں۔ آپ کو روٹر کے لیے یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ کی ضرورت بھی ہوتی ہے اور اگر وہ آپ کے پاس نہیں تو اپنے سروس پروائڈر سے رابطہ کریں۔

اس بات کو یقینی بنائیں جب آپ کسی مداخلت کار کو بلاک کرنا چاہتے ہو تو آپ نیٹ ورک سے کنکٹ ہو، یہ اس وقت زیادہ اہم ہوتا ہے جب آپ کے پاس کئی نیٹ ورکس ہو۔

روٹر کے ڈی ایچ سی پی لیزز کو چیک کریں

اب آپ اپنے روٹر کی سیٹنگز میں ہیں اور آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کن ڈیوائسز کو حال ہی میں آپ کے کمپیوٹر تک رسائی ملی ہے۔ ڈیش بورڈ نیوی گیشن میں ڈی ایچ سی پی کا آپشن تلاش کریں جس میں حال ہی میں ڈی ایچ ایس پی لیزز کی فہرست موجود ہوگی۔

ڈی ایچ ایس پی درحقیقت ڈائنامک ہوسٹ کونفگریشن پروٹوکول کو کہتے ہیں اور یہ ڈیوائسز کو کسی نیٹ ورک پر آئی پی ایڈریس مختص کرنے کا کام کرنے والا آپشن ہے۔ ایک ڈی ایچ سی پی لیز کسی پرانے اوپیرا یعنی انٹرنیٹ میں داخلے کے ٹکٹ کی طرح ہوتی ہے اور یہ اکثر خودکار طور پر 24 گھنٹے کے اندر ایکسپائر ہوجاتی ہے اور اس کے بعد نیا ایڈریس یا پرانے کو ری نیو کرکے ڈیوائس کے لیے مختص کرتی ہے۔

چونکہ یہ کسی مخصوص ڈیوائس کو لیز دیتی ہے اس لیے ایم اے سی ایڈریسز کی فہرست بھی اس میں ہوتی ہے جہاں آپ نامعلوم ڈیوائسز کے ایم اے سی ایڈریس کو جان سکتے ہیں جو چوبیس گھنٹے کے دوران آپ کے نیٹ ورک سے منسلک ہوئے۔

ایم اے سی فلٹر کی تلاش

اب ہم مداخلت کار کے ایم اے سی ایڈریس سے واقف ہیں اور اب وقت ہے کہ ایم اے سی فلٹر کو دیکھا جائے۔ یہ ممکنہ طور پر وائرلیس سیٹنگز میں کہیں موجود ہوسکتا ہے۔

ایک بار جب آپ ایم اے سی فلٹر کو تلاش کرلیں تو فہرست میں سے اپنے روٹر کو منتخب کریں۔

ایم اے سی فلٹریشن کسی وائی فائی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے والی ڈیوائسز کو کنٹرول کرنے کا ایک سادہ طریقہ ہے مگر یہ کوئی سیکیورٹی پروٹوکول نہیں۔ یہ آپ کے پڑوسی کے کمپیوٹر کو نیٹ ورک سے باہر رکھ سکتا ہے مگر ان کے اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کو نہیں، جب تک آپ انہیں فلٹر میں شامل نہ کرلیں اور کسی ہیکر کو بھی اپنے نیٹ ورک تک رسائی سے نہیں روک سکتے جو فلٹر کو بائی پاس کرنے کے جدید طریقہ کار سے واقف ہو۔ اس لیے ایک ایم اے سی فلٹر پر انحصار نہ کریں اور مضبوط پاس ورڈ اور درست انکریپشن کا استعمال کریں۔

مداخلت کار کا ایم اے سی ایڈریس ایڈ کریں

بٹن پر کلک کریں اور دریافت کیے گئے ایم اے سی ایڈریس کو ٹائپ کریں اور پھر اسے سیو کرلیں۔

ایم اے سی فلٹرنگ ان ایبل کریں

اب فہرست میں موجود ایڈریسز کو ایم اے سی فلٹرنگ پر سوئچ کردیں۔ یہ فلٹر آپ سے ایڈریسز پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کا پوچھے گا ۔ اگر آپ allow کو منتخب کریں گے اور آپ کے پڑوسی کا ایڈریس فہرست میں ہوگا تو آپ خود کو ہی نہایت موثر طریقے سے اپنے وائی فائی نیٹ ورک پر بلاک ہوجائیں گے اور آپ کو پڑوسی کے گھر جاکر روٹر تک رسائی اور سیٹنگز کو ٹھیک کرنا ہوگا جو کہ شرمندگی کا باعث بھی ہوسکتا ہے لہذا انتہائی احتیاط سے انتخاب کریں۔

آپ کو deny کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ مداخلت کار کے ایم اے سی ایڈریس کو بلاک کرسکیں۔

اپنے ٹیکنالوجی سے عاری دوستوں کو سیکھائیں

اب جو کچھ آپ نے سیکھا ہے وہ اپنے دوستوں کو بھی سمجھائیں اور یاد رکھیں اپنی طاقت اچھے کاموں کے لیے استعمال کریں برائی کے لیے نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024