• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

'فینٹم' پر ٹی وی شخصیات کا ردِ عمل اور جنسی تعصب

شائع August 31, 2015
لفظ 'عورت' کو بے عزتی کے طور پر استعمال کرنے والے شخص کے دل میں عورتوں کے لیے کوئی عزت نہیں ہو سکتی۔
لفظ 'عورت' کو بے عزتی کے طور پر استعمال کرنے والے شخص کے دل میں عورتوں کے لیے کوئی عزت نہیں ہو سکتی۔

چند سال قبل برطانوی کالم نگار کیٹلن موران نے اپنے ایک مضمون میں خواتین کے ساتھ برتے جانے والے جنسی تعصب کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا تھا کہ بسا اوقات یہ تعصب اس قدر غیر محسوس انداز میں برتا جاتا ہے کہ آپ اسے پہچان بھی نہیں سکتے۔

موران نے اس نکتے کی جانب توجہ دلائی کہ کس طرح جنسی تعصب ابھی تک ان اقوام میں بھی پایا جاتا ہے جن کے متعلق مانا جاتا ہے کہ وہ صنف کی بناء پر تعصب نہ کرنے کا اصول اپنا چکی ہیں، پھر بھلے ہی یہ اصول صرف کاغذات تک محدود ہو۔ آپ اسے ہلکا پھلکا تعصب کہیں، روز مرہ کا تعصب کہیں، جو چاہیں کہیں، لیکن یہ موجود ہے اور اسے پہچاننا ضروری ہے۔

گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر مچنے والے طوفان، جس میں فلم فینٹم، سیف علی خان، ایک پاکستانی ٹی وی شخصیت، ماورا حسین، شان شاہد، اور انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے تقریباً تمام لوگ شامل تھے، میں جنسی تعصب بھی صاف دیکھا جا سکتا تھا۔

یہ سب کچھ فیصل قریشی کی سیف علی خان کے بارے میں ایک ویڈیو کے ساتھ شروع ہوا۔ حقیقت میں فیصل قریشی کی پوری ویڈیو ہر لحاظ سے صنفی تعصب کی مثال تھی۔

جب 2008 کے ممبئی حملوں پر بننے والی سیف علی خان کی فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگا دی گئی تو سیف علی خان نے کہا کہ "انہیں پاکستان پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔" سیف کا یہ کہنا تھا کہ فیصل قریشی نے کیمرہ سیٹ کیا، مائیک لگایا، اور جنسی تعصب اگلنا شروع کر دیا۔

اپنی 12 منٹ کی ویڈیو، جو اب تک لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے، میں فیصل قریشی سیف علی خان کو پاک و ہند تعلقات (وہ کہتے ہیں، "ہم جائیداد کے تنازع پر لڑنے والے دو بھائیوں کی طرح ہیں)، فلم پائریسی (وہ کہتے ہیں، "ہم ہندوستانی فلمیں غیر قانونی طریقے سے دیکھتے ہیں تاکہ آپ کی معیشت کو نقصان پہنچے) اور کئی دیگر 'غلط فہمیوں' پر سیف علی خان کو سبق دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

لیکن ویڈیو کا سب سے برا حصہ یہ نہیں تھا، بلکہ وہ ایک حکمتِ عملی کے طور پر اپنی ویڈیو کے آغاز، اختتام، اور درمیان میں چند اہم لمحات سیف کی سب سے زیادہ ہتک کرتے ہوئے انہیں ایک عورت کہہ کر بلاتے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں وہ کہتے ہیں، "جناب سیف علی خان صاحبہ — دیکھو بیٹی"۔ اس کے بعد وہ سیف علی خان کو "ایک چھوٹی بچی" کہتے ہیں اور واضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ "چھوٹی بچیوں کو رات 8 بجے کے بعد نہیں جاگنا چاہیے، اور اگر وہ جاگیں بھی تو انہیں جیمز بانڈ یا مشن امپاسبل جیسی فلمیں نہیں دیکھنی چاہیئں، اور خاص طور پر آپ جیسی چھوٹی بچیوں کو کیٹ وومین نہیں دیکھنی چاہیے۔"

اس ویڈیو سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ فیصل قریشی کے نزدیک خواتین، اور عورت ہونا کتنی بری بات ہے۔ ایک مشہور بولی وڈ اداکار کو چھوٹا ثابت کرنے کے لیے اسے عورت کہنے سے زیادہ بہتر کیا ہو سکتا ہے؟ اسی تناظر میں فیصل قریشی نے سیف علی خان کو عورت کہہ کر کئی باتیں ایک ساتھ کہہ ڈالیں: انہوں نے سیف علی خان کی مردانگی پر سوال اٹھایا، انہیں پاگل، بے وقوف، اور دماغ سے عاری مخلوق قرار دے کر مسترد کیا، اور بچہ قرار دے کر خود کو ان سے بلند ثابت کیا۔ کیونکہ وہ خواتین کو اسی انداز میں دیکھتے ہیں۔

جب انہیں ان کی ویڈیو میں موجود خواتین کے خلاف تبصرے پر آڑے ہاتھوں لیا گیا تو انہوں نے ٹوئٹر پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "اگر میں کسی شخص کو سور کہوں تو کیا یہ سور کی توہین ہوگی؟"

جب آپ کسی کو بے عزت کرنے کے لیے کسی خاص لفظ کا استعمال کرتے ہیں، تو اس لفظ سے جڑی آپ کی نفرت سامنے آتی ہے۔ کیا کسی شخص کو سیاہ رنگت کا طعنہ دے کر 'کالا' پکارنے والا شخص سیاہ فام لوگوں سے محبت کرتا ہوگا؟ اسی طرح لفظ 'عورت' کو بے عزتی کے طور پر استعمال کرنے والے شخص کے دل میں بھی عورتوں کے لیے کوئی عزت نہیں ہو سکتی۔

بدقسمتی سے یہ کھلا جنسی تعصب یہیں ختم نہیں ہوا۔ فینٹم نے جو طوفان مچایا تھا، اس کے بارے میں اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "اگر یہ فلم دہشتگردی کے خلاف ہے، تو ہاں میں بھی دہشتگردی کے خلاف ہوں، اور اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ میں کس سرزمین سے تعلق رکھتی ہوں۔ میں انسانیت اور محبت کی قدر کرتی ہوں اور بس۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ "میں فینٹم دیکھنا چاہوں گی اور پھر فیصلہ کروں گی کہ یہ اچھی ہے یا بری، اور ہر کسی کو یہی کرنا چاہیے۔"

فیصل قریشی کے مقابلے میں ماورا کا فینٹم پر ردِ عمل حیرت انگیز طور پر نپا تلا ہے جس میں انہوں نے اندھی جذباتیت کے بجائے سوچ سمجھ کر ردِ عمل ظاہر کرنے پر زور دیا۔ لیکن شان نے اسے اس انداز میں نہیں دیکھا، بلکہ انہوں نے فوراً ہی ماورا حسین پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف BanMawra# کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مہم شروع کر دی۔

شان کے اس سوال پر جو جوابات آنے شروع ہوئے، انہوں نے بھی فوراً ایک غلیظ لہجہ اختیار کر لیا۔ لوگوں نے ماورا کی کردار کشی شروع کر دی اور انہیں وہ الفاظ کہے جو یہاں تحریر نہیں کیے جا سکتے۔

جو زہر اگلا گیا وہ حیران کن تھا اور سیف علی خان یا فینٹم کے خلاف تمام نفرت کا رخ مکمل طور پر ماورا کی جانب موڑ دیا گیا۔

شان کی اس مہم کے جواب میں ماورا نے فیس بک پر ایک جواب تحریر پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ان اداکار کو ہر وقت صرف دو طرح کے لوگوں کے خلاف محاذ کھولے رکھنا پسند ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ماورا کی پوسٹ ان نایاب ردِ عمل میں سے ہے جب کسی پاکستانی اداکارہ نے عوامی طور پر کسی دوسرے اداکار کو جنسی تعصب برتنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہو اور اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے معافی مانگے بغیر اپنے لیے آواز اٹھائی۔ ہمیں اس طرح کی چیزیں مزید دیکھنے کی ضرورت ہے۔

حقیقت تو یہ ہے کہ اس پورے معاملے میں اور پاکستانیوں کے جذباتی ردِ عمل کے دوران سیف علی خان سب سے کم متاثر ہوئے۔ سب سے زیادہ متاثر وہ خواتین ہوئیں جنہیں فیصل قریشی کی ویڈیو نے کمتر دکھایا، اور وہ مرد جنہیں یہ بتایا گیا کہ جنسی تعصب برتنا ٹھیک ہے۔

مشہور شخصیت کو سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ انہیں لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔ ان لاکھوں لوگوں کو خواتین سے نفرت اور جنسی تعصب نہیں سکھانا چاہیے۔ کیا ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں اس چیز سے نہیں گزرتے جو اب سوشل میڈیا پر بھی یہ طوفان مچا رہے؟

سوال یہ ہے کہ اگلی بار ایسا ہونے پر کون حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے جنسی تعصب کو بے نقاب کرے گا۔

کیا یہ پھر ماورا ہوں گی یا آپ؟

انگلش میں پڑھیں.

حمنہ زبیر

لکھاری ڈان کی کلچر ایڈیٹر ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (19) بند ہیں

Ibn Adam Aug 31, 2015 06:03pm
جب کسی کے پاس کوئی جواب نہیں رہتا تو آخری حربہ یہ ہوتا ہے کے اس کو جنسی تعصب کا طعنہ مار دیا جائے :)
Zeshan Aug 31, 2015 06:04pm
being a man with a great respect of women in my heart, I respectfully disagree with you Mam, as I believe that we don't need to see it in that way, the way you are taking it...Please don't take it personal...
JAWAD Aug 31, 2015 06:06pm
mam with due respect jo bhi apka name ha ap apna column aur baat ko gelat side pr la kr ja rahi hain yehan baat mard aur aurat ki ni yehan baat pakistan aur india ki ha mujha to apka yeah blog pura jinsi tasub ka shikar lega grow up jub baat pakistan aur india ki ho go wehan aisa hi reaction apko mila ga jo support india ko kra ga in return aisa hi reaction usko mila ga marwa ki jegah yeah tweet fawad khan na ki hoti to bhi yeahi reply hona tha change your thinking 1st..........
Ali Hamza Aug 31, 2015 06:36pm
If Faisal Qureshi call Saif "Lady" (Or whatever) it doesn't mean, he hates ladies. He was calling him to insult him.
Zubair Aug 31, 2015 06:53pm
Bravo a lady come out to talk against that. Take it as a movie as Bollywood made a lot of movies against Pakistan, or the bad people in Pakistan. Mawra give his own thoughts and being an human everybody have its rights. Just because of a Movie don't judge people. #RespectWomen
Azmat Ali Aug 31, 2015 06:56pm
عزیز ، میں فیصل قریشی ویڈیو دیکھا ہے اورسب سے پہلے میں نے اس ویڈیو میں آپ کو بتانا چاہتے ہیں خواتین کے لئے کوئی توہین نہیں دیکھى . لہذا آپ نى اسے تلاش کےکس طرح؟ دوسری بات یہ ہے کہ ایک جذباتی ویڈیو نہیں تھا، لیکن یہ فلم کاایک مکمل جائزہ تھا. اس ویڈیو میں تیسری چیز دراصل وہ عورت نہیں ہے کہ اس ایک Shemail ظاہر، فیصل ن اسے ایک عورت دکھا کر پر مسٹر سیف علی خان کی توہین نہیں کیا ہے. تو بہتر تفہیم کے لئے ایک بار پھر یہ ویڈیو دیکھنے کریں.
umair Aug 31, 2015 07:00pm
I dont believe that Mr qureshi ,in any way insulted or disrespected women.I saw his reaction and i believe his reaction for completely for Saif ali khan. As far as Marva hocain is concerned...she has monetary interests in india and what she is saying is correct from HER POINT OF VIEW. However the way you are criticizing SHAN and faisal qureshi..in the same manner they have a right to have an opinion.I discussed the above 2 with my wife and sister and they didn't feel at all the way your column has expressed.....
Yousuf Aug 31, 2015 07:41pm
Madam, If anyone abused you so will you accept it. India always abuse pakistan in their film and we do not take stand against their film just because of we consider it as a film but actually they abuse us by their film...
ambreen Aug 31, 2015 08:28pm
this post is remarkable and it is showing how enlightened our women are becoming now.thanks to the writer to write such a balanced post.
Inder Kishan Sep 01, 2015 12:34am
امیجن کریں کہ ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں نفرت کا پرچار کرنے والے کو ہی محب وطن سمجھا جا رہا ہے۔ بہت مرتبہ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ فیس بک یا سوشل سائٹس پر کمنٹ کرنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچتا ہوں کہ کمنٹ کرنا چاہئے یا نہیں کیونکہ سامنے سے آنے والے جواب میں اوسٹینسیبلی اس خدا کے بندے کو علم ہی نہیں ہوتا کہ پاکستان میں بھی 22 ملین ہندوز رہتے ہیں اور یہ وہ منارٹی کمیونٹی ہے جس نے تقسیم کے وقت ہندوستان نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سینس میں دیکھا جائےتو یہ 22 ملین بھی اتنے ہی پاکستان ہیں جتنے کہ دوسرے۔ لیکن تعلیم، سوچ اور منطق کے فقدان کی وجہ سے ہم لوگوں کو ہندوستانی سمجھا جاتا ہے۔ افسوس کا مقام ہے!
Ashraf Sep 01, 2015 01:23am
Baat ka rukh aik ghalat janib mor kar kia sabit kia ja raha hay.... Agar iss tarah ki baat kisi mard nay bhi ki hoti to uss ka reaction bhi aisa hi hota...... Saif ko larki kehna aor uss ko ghalat andaaz say present karna bulkul ghalat hay.... Acha khud ladies bhi jab kisi marad ko buzdili ka taana dayti ho to uss ko choorian kion dayti hay....uss naam nihaad hero ko uss ki buzzdili ka kehnay k liay agar kisi nay uss ko sahiba ya bayti kaha to kia ghalat kia
FAROOQ AHMED Sep 01, 2015 02:05am
جناب بات دراصل یہ ہے کہ شاید وہ زمانے لد گئے جب تہذیب اور شائستگی کے برخلاف زبان استعمال کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا ۔۔۔ وہ دور تھا پی ایچ ڈیز کا ، اور یہ عہد ہے ڈی ایچ پیز کا ۔۔۔ یہ ڈی ایچ پی مخفف ہےDisgusting Hopeless Personalities کا ۔۔۔ ہر طبقہ فکر شکست خوردہ ہے ۔۔۔ کسی کے پاس اپنے موقف کے حق میں کوئی دلیل نہیں اور جب دلیل نہ ہو تو رہ جاتی ہے گالی گلوچ ۔۔۔ دلیل یوں نہیں ہے کہ مطالعہ نہیں ہے ۔۔۔ فیصل قریشی ہو یا نتھو قریشی سب ہوگئے ہین ولن مصطفیٰ قریشی ۔۔۔ دل کڑک ہوا ، مرغی کی طرح انڈا اگلنے کو جی چاہا تو گالی دے دی ، تضحیک کر دی ، بد زبانی شروع کردی ۔۔۔ اس حمام میں سب ہی ننگے ہیں ۔۔۔ نہ کسی کو بات کرنے کی تمیز ہے نہ الفاظ کا چناو کرنے کا ادراک ۔۔۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ اگر کسی کی بات کے جواب میں گالی دی جائے تو سمجھ لیں کہ گالی دینے والے کا دماغ دلیل سے عاری ہے ۔۔۔ اس پیمانے پر پرکھیں تو سب ہی شکست خوردہ ہیں ۔۔۔
Jazy Sep 01, 2015 02:30am
I am a woman and I respect Faisal alot .when we are Pakistani we are not man or woman we are nation .one thing I clear if we compare our girls to boys Mara bata then .....we insult the man? No I like Faisal reaction . at least he react .... Double policy is not allowed being a Pakistani we are Pakistani .any thick and thin we are with our nation members.
haroon kamran Sep 01, 2015 12:40pm
@Jazy بہترین بات
musawar Sep 01, 2015 02:31pm
is aap tasub nhi keh sakty ye hota hai or ye sirf orton ko ly kar nhi mard bhi jo zabani ya nazriyati tor par kamzor hon un ky bare me bhi kaha jata hai. masla ye kuch pary likhy log har chiz me europeon ko ghasith laty hn..
عروج Sep 01, 2015 04:57pm
مس،میں نے فیصل قریشی کی وہ ویڈیو دیکھی ہے ۔۔۔اسے ہر گز کوئی اور رنگ نہ دیا جائے وہ ویڈیوصرف سیف کیلئے ہتک آمیز ہے ۔۔۔۔۔خواتین کیلئے ایسا کچھ نہیں کہا گیا ہے اسمیں ۔۔۔اور پلیز خواتین کو اس خود ترسی سے بچائیں ۔۔۔ہر بات پر کہدینا کہ یہ جنسی تعصب ہے درست نہیں ۔۔۔۔انہیں ہر وقت مظلوم محسوس کروانا بند کردیں ۔۔۔۔۔ اورجہاں تک ماورا کی بات ہے تو انہیں پتہ ہونا چاہیئے کہ ہر ملک کیلئے دہشت گرد کی اپنی الگ تعریف ہوتی ہے ۔۔۔۔بارڈر پر نہتے پاکستانیوں کو مارنے والے بھارتی فوجی ہمارے لیئے دہشت گرد جبکہ انڈیا کیلئے ہیروز ہیں ۔۔۔دو دشمن ممالک کے ہیرو اور ٹیررسٹ کبھی یکساں نہیں ہوا کرتے۔
Sharminda Sep 01, 2015 05:01pm
We are really good in exaggerating small issues. Rather working together against India's propaganda, we have started our hate debate. What else could we expect from people like Shan. As a reaction to this movie, being celebrity & having good fab following, he should have started campaign against Indian movies in Pakistan. But he preferred to show his muscles against a lady.
Asif Malik Sep 01, 2015 05:01pm
@Inder Kishan دوست مسئلہ یہ ہے کہ لوگ دشمن کی پہچان کرنے کو نفرت کا پرچار سمجھنا شروع کردیں تو کیا کیا جا سکتا ہے۔
muhammad Hadi Sep 01, 2015 05:56pm
salam alekum I am big fan of mawra hussain and i agree with his tweet but just one thing.. i saw trailer of phantom He perform some dialog about Pakistan that was not good its mean they recognize that Pakistan sport terrorist and Pakistan is so weak to Defense, every one what ever want can do in Pakistan,, This is painful for me i like indian actors and they do like this It is my personal opinion ( Being Muslim we must respect woman)

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024