• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'شاہ رخ کو لوگ پشاور میں دیکھنا چاہتے ہیں'

شائع November 11, 2015 اپ ڈیٹ November 13, 2015
فواد خان اور شاہ رخ خان—۔
فواد خان اور شاہ رخ خان—۔

پشاور: پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کے آبائی شہر پشاور آنے کی دعوت دیں گے.

پشاور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب کے موقع پر فواد خان نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "شاہ رخ خان اُن کے اچھے دوست ہیں اور وہ انھیں ان کے آبائی شہر پشاور کے دورے کی دعوت ضرور دیں گے".

فوٹو بشکریہ، ریڈف
فوٹو بشکریہ، ریڈف

فواد خان کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ سے رابطے میں ہیں اور جب بھی ان کے درمیان ملاقات ہوگی، وہ خصوصی طور پر بولی وڈ کنگ کو یہ پیغام پہنچائیں گے کہ پشاور کے لوگ انھیں پشاور میں دیکھنا چاہتے ہیں.

مزید پڑھیں:پشاور کے ماضی کا خوبصورت چہرہ

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے آباؤ اجداد کا تعلق پشاور سے ہے، ان کے والد تاج محمد خان کا آبائی گھر پشاور میں واقع ہے، جبکہ شاہ رخ نے ستر کی دہائی میں اس گھر کا دو بار دورہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے ان کا رشتہ بہت پرانا اور گہرا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ یہاں کا دورہ کریں۔

'کاش میں پشتو بول سکتا'

اس موقع پر فواد خان نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ کاش وہ پشتو بول سکتے، ان کا کہنا تھا، "میں ایک پشتون ہوں لیکن لاہور میں رہتا ہوں، کاش مجھے پشتو بولنی آتی."

فواد نے بتایا کہ یہ اُن کا پشاور کا پہلا دورہ ہے، "پشاور ایک پر امن اور تاریخی شہر ہے اور لوگوں کو یہاں ضرور آنا چاہیے."

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے لوگ ایک دوسرے سے محبت اور عزت کرتے ہیں.

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے رواں برس دسمبر کے آخر میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کے افتتاح کا اعلان کر رکھا ہے.

پشاور کے شوکت خانم میموریل ہسپتال کا سنگ بنیاد ستمبر 2013 میں رکھا گیا تھا.

اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور ہسپتال میں جو کمزوریاں رہ گئی تھیں وہ پشاور ہسپتال میں دور کر دی جائیں گی۔

فوٹو بشکریہ، فواد خان
فوٹو بشکریہ، فواد خان

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024