ان 18 غذائی اشیاءکو کبھی فریج میں نہ رکھیں
جب بات آتی ہے خوراک کو مناسب طریقے سے ذخیرہ کرنے کی تو کچھ کیا اکثر اس کے لیے فریج، فریزر وغیرہ کا انتخاب کرتے ہیں مگر کیا یہ واقعی ٹھیک ہے؟
حقیقت تو یہ ہے کہ کچھ چیزیں فریج میں رکھنا انہیں خراب رکھنے کے مترادف ہوتا ہے اور وہ کمرے کے عام درجہ حرارت میں زیادہ فریش رہتی ہیں۔
تو یہاں ایسی ہی غذائی اشیاءکے بارے میں جانے جن کو فریج میں رکھا جائے تو وہ خراب ہوجاتی ہیں۔
مزید پڑھیں : وہ سبزیاں جو درحقیقت پھل ہیں
کیلے

کیلوں کو ٹھنڈک سے نفرت ہوتی ہے، وہ فریج کبھی نہیں پکتے بلکہ ان کا چھلکا جلد بھورا یا براﺅن ہوجاتا ہے (مگر پھل کھانے کے لیے ٹھیک ہوتا ہے)، تو انہیں کمرے کے درجہ حرارت میں ہی رکھنا چاہئے۔
خربوزے

خربوزوں کو فریج میں رکھا جائے تو اس میں شامل متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس ختم ہوجاتے ہیں۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق خربوزوں کو کمرے کے درجہ حرارت میں رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس طرح پھل میں شامل اجزاءجیسے بیٹا کیروٹین وغیرہ بڑھ جاتے ہیں جو صحت مند جلد اور بینائی کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ فریج کی ٹھنڈی ہوا اینٹی آکسائیڈنٹس کی نشوونما کو ختم کرکے رکھ دیتی ہے۔
بینگن

گرمی پسند کرنے والے بینگن بھی فریج میں جلد خراب ہوجاتے ہیں تو انہیں کمرے کے درجہ حرارت میں محفوظ کرنا چاہئے۔
آلو

سرد درجہ حرارت آلو میں پائے جانے والی نشاستہ کو شوگر میں تبدیل کردیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس کے ذائقے میں ہلکی سی مٹھاس آجاتی ہے۔ آلوﺅں کو 45 فارن ہائیٹ درجہ حرارت میں رکھنا بہترین ہوتا ہے یعنی کسی بھی کاغذ کے تھیلے میں ڈال کر کچھ میں رکھنا کافی ہوتا ہے۔ سورج کی روشنی میں رکھنا البتہ اسے خراب کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 10 چیزیں جنھیں کبھی مائیکروویو میں مت رکھیں
مرچیں (کسی بھی قسم کی ہوں)

مرچوں کو بھی فریج میں رکھنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ان کے فائدے کم ہوجاتے ہیں، اسے کسی ٹھنڈی، خشک اور ہوادار جگہ پر رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
پیاز

اس سبزی کو تازہ رہنے کے لیے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا کاغذ کے کسی تھیلے میں انہیں رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے مگر کبھی آلوﺅں کے قریب نہ رکھیں کیونکہ پیاز میں ایسے گیس اور نمی خارج ہوتی ہے جو آلوﺅں کو جلد خراب کرسکتے ہیں۔
انناس، آم، پپیتا وغیرہ

اس طرح کے پھل جو مرطوب آب و ہوا میں پائئے جاتے ہیں، کو کمرے کے درجہ حرارت میں رکھنا ہی بہتر ہوتا ہے، فریج میں یہ جلد خراب ہوسکتے ہیں۔
ٹماٹر

ٹھنڈی ہوا ٹماٹروں میں کیمیکل تبدیلیاں لاتی ہے اور ان کا ذائقہ متاثر بلکہ خراب ہونے لگتا ہے۔ ٹماٹروں کو کچن کے کاﺅنٹرز پر رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے جہاں ان کا ذائقہ زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے۔
شکرقندی

یہ سبزی بھی گرمی پسند کرتی ہے اور فریج میں رکھنے پر اس میں داغ نظر آسکتے ہیں، انہیں کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھیں جہاں نمی زیادہ ہو۔
لہسن

لہسن کو فریج میں رکھنا اس میں موجود دیگر اشیاءکے اندر بھی بو پیدا کردیتا ہے جبکہ یہ نرم اور پھپھوندی زدہ بھی ہوسکتی ہے۔ فریج کے مقابلے میں لہسن کو کچن کی کسی خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
سیب اور ناشپاتی

سیب اور ناشپاتی کو 2 ہفتے تک آسانی سے کسی کنٹینر میں محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔
بریڈ

ڈبل روٹی یا بریڈ کو فریج میں رکھا جائے تو یہ جلد خشک ہوجاتی ہے۔ اگر تو آپ اسے ایک یا دو دن کے اندر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے کچن کاﺅنٹر یا فریزر میں رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔
انڈے

بیشتر ممالک میں انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت میں ہی رکھا جاتا ہے، درحقیقت کمرے کے درجہ حرارت میں یہ کئی دن ٹھیک رہتے ہیں، مگر ایک بار انہیں فریج میں رکھ دیا جائے تو پھر انہیں دوبارہ باہر صرف پکانے کے لیے ہی نکالنا چاہئے۔
زیتون کا تیل

زیتون کے تیل کو فریج کی بجائے باہر ہی کسی ٹھنڈی اور تاریک جگہ پر رکھنا چاہئے، فریج میں یہ گاڑھا ہوکر سخت ہوجاتا ہے بالکل مکھن کی طرح۔
انگور

انگور کسی برتن میں چند دن تک مھفوظ رہ سکتے ہیں، تاہم اگر وہ بہت زیادہ پک چکے ہوں تو پھر انہیں فریج میں رکھنا زندگی کچھ بڑھا سکتا ہے۔
کافی

اگر آپ فریج میں کافی رکھ دیں تو اس کا ذائقہ ختم ہوجائے گا اور اس کی مہک فریج میں رچ بس جائے گی۔ اس کے مقابلے میں کافی کو ٹھنڈی جگہ پر رکھنا چاہئے تاکہ اس کا ذائقہ اور تازگی برقرار رہے۔
شہد

شہد کو تو فریج میں کبھی رکھنے کی ضرورت نہیں یہ خود ہی ہر حال میں ٹھیک رہتا ہے بلکہ یہ کبھی خراب نہیں ہوتا بس آپ کو اس کا ڈھکن مضبوطی سے بند کرنا ہوتا ہے۔ فریج میں رکھنے سے شہد کی قلمیں بن جاتی ہیں۔
بھنڈی

یہ سبزی بھی گرمی پسند کرتی ہے اور زیادہ ٹھنڈک میں بھورے داغ اس پر نمایاں ہوجاتے ہیں، اسے ٹھنڈی جگہ پر رکھیں، فریج میں اسی وقت رکھنا چاہئے جب گھر بہت زیادہ گرم ہو۔
تبصرے (1) بند ہیں