• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
شائع January 23, 2016 اپ ڈیٹ March 19, 2016

قیلولے کے سائنسی تصدیق شدہ 15 فوائد


طبی ماہرین رات کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینے کا مشورہ دیتے ہیں مگر بیشتر افراد اس پر عمل نہیں کرپاتے۔

اب اس کی وجہ کچھ بھی ہو مگر یہ سب کو معلوم ہے کہ نیند کی کمی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے اور اس کا حل دوپہر کو کچھ دیر کے لیے سونے یا قیلولے میں چھپا ہے۔

یہاں قیلولے کے ایسے فوائد بتائے جارہے ہیں جن کی سائنس نے تصدیق کی ہے۔


مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قیلولے کا مثالی وقت 10 سے 20 منٹ تک ہوتا ہے، بہت زیادہ دیر تک سونا نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

2010 میں ایک طبی جریدے پروگریس ان برین ریسرچ میں شائع تحقیق کے مطابق دوپہر کو سونا دماغی افعال میں بہتری کا باعث بنتا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ایک اور طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ دوپہر کو کچھ دیر سوتے ہیں وہ ریاضی کے مسائل کو زیادہ بہتر طریقے سے حل کرپاتے ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

2015 میں جریدے پرسنلٹی اینڈ انڈیویژوول ڈیفرنس میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ مشکل کام سے پہلے کچھ دیر کا قیلولہ ٹاسک کے دوران ذہنی طور پر فرسٹریشن کا خطرہ کم کرتا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

جرنل آف کلینیکل اینڈرینولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ دوپہر کو سونے کے عادی نہیں ان میں تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کی سطح زیادہ ہوتی ہے اور انہیں نفسیاتی مسائل کا تجربہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ قیلولہ نہ کرنے پر ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے اندر زیادہ اضطراب یا بے چینی محسوس کریں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صبح جاگنے کے چھ گھنٹے بعد قیلولہ کرنے سے زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں بانسبت سہ پہر کے وقت سونے سے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

گزشتہ سال کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دوپہر کو سونے سے بیماریوں کے خلاف جسم کا دفاعی نظام زیادہ بہتر طریقے سے کام کرپاتا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

2014 میں طبی جریدے پلوس ون میں شائع ایک تحقیق کے مطابق دوپہر کو سونے کے بعد لوگوں کی یاداشت میں بھی بہتری آتی ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

طبی سائنس کے ثابت کیا ہے کہ قیلولہ دماغی ردعمل کے وقت اور چوکنا پن کی صلاحیتوں کو بھی بہتر کرتا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ایک اور تحقیق کے مطابق دوپہر کو سونے سے موٹر اسکلز (دماغ، اعصابی نظام اور پٹھوں کی اکھٹے کام کرنے کی صلاحیت) بہتر ہوتی ہے جبکہ اس وقت جاگنے والوں کو یہ فائدہ نہیں ہوتا۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ایک پرانی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ طالبعلم جو دوپہر کو کچھ وقت کے لیے سوتے ہیں ان کے اندر جسمانی توانائی بڑھتی ہے اور مزاج بھی خوشگوار ہوتا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اسی طرح ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر کی نیند سے دماغی الجھن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امر حیران کن نہیں کہ قیلولہ کے بعد لوگوں کا ذہن تازہ دم اور غنودگی کی کیفیت محسوس نہیں ہوتی۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

مجموعی طور پر قیلولہ صحت اور شخصیت کے لیے ایک پرلطف اور فائدہ مند عمل ہے تو پھر آپ کس کا انتظار کررہے ہیں؟

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Ali kazmi Jan 26, 2016 12:36am
Its a sunnah, We must follow it, And its not a miracle alos use #miswak, JazakAllah
zafar Mar 19, 2016 04:18pm
ya u have told about sleeping reality
yunus ismail Mar 19, 2016 06:24pm
kailullah kar na jisim ko taqat aur furti freash kar tahay.