• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی درخواست

شائع May 20, 2016

اسلام آباد: پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان کے پاس گروپ میں شمولیت کے حوالے سے مہارت، افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: 'پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا اہل ہے'

ڈان نیوز نے ترجمان دفترخارجہ کے حوالے سے بتایا کہ درخواست ویانہ میں موجود پاکستان کے سفیر کی جانب سے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کو دی گئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جوہری سلامتی اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے، پاکستان کے پاس پرامن استعمال کیلئے وسیع جوہری اپلیکشن موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہندوستانی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ'

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، اگر پاکستان کو رکنیت دی گئی تو وہ گروپ کے تمام مقاصد کی پاسداری کرے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گروپ رکنیت کیلئے پاکستان کے ساتھ غیرامتیازی سلوک کرے۔

گروپ نے گزشتہ سال ہندوستان کو این ایس جی میں شامل کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے تھے جس کے بعد پاکستان نے اس جانب دلچسپی ظاہر کی تھی۔

ہندوستان کو گروپ میں شامل کرنے کی کوشش کی صورت میں پاکستان کا قریبی دوست چین پاکستان کو شامل کرنے کی شرط رکھ سکتا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

گروپ کا اجلاس رواں سال جون میں متوقع ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024