• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

محفوظ سیاحت کے چند اہم اور معلوماتی اصول

شائع December 22, 2017

دنیا کے کئی بڑے سیاحتی مقامات پر دہشتگردی کا خطرہ اور بھی بڑھ چکا ہے۔ ٹریول بکنگ، ہوٹل سیفٹی، ایئر پورٹ ٹرانزٹ وغیرہ کے دوران جب ایسی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوجائے تب آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسے میں آپ کو کیا کرنا چاہیے۔

جس سیاحتی مقام پر آپ جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں وہاں کے متعلق مکمل طور پر جان لیجئے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے، کیوں کہ ہوسکتا ہے کہ وہاں کے حالات آپ کے سیاحتی منصوبے کے لیے موزوں نہ ہوں۔

اُس ملک یا خطے میں ہونے والے کسی بڑے پیمانے کے واقعات کا جائزہ لیں، خواہ وہ سیاسی ہوں، کسی چیز کا جشن ہوں، کانفرنسز یا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوں یا پھر کھیل کے مقابلے ہوں، اِس قسم کے واقعات کا تعلق کئی زاویوں سے آپ کے سیاحتی منصوبے سے ہوتا ہے۔

پھر اُس شہر میں قیام مشکل اور مہنگا ہوجاتا ہے۔

قبل از وقت یا تاخیر سے ہوٹل پہنچنے پر کمرہ شاید ملنا ممکن نہ ہوپائے، اور اِس صورت میں ایک کثیر رقم بھی درکار ہوسکتی ہے۔

اگر آپ نے ہوٹل میں ایک رات قبل بکنگ کروائی ہے اور آپ جلدی آرہے ہیں تو ہمیشہ ہوٹل انتظامیہ کو مطلع کیجیے کہ آپ کی آمد کس وقت متوقع ہوسکتی ہے، کیونکہ یہ عین ممکن ہے کہ آپ کی بروقت آمد نہ ہونے سے ہوٹل کا کمرہ کسی دوسرے کا حوالے کردیا جائے۔ اگر آپ کہیں سفر کر رہے ہیں اور آپ کے پاس فون کی رسائی بھی نہیں تو حالات اور بھی خراب ہوسکتے ہیں۔

آپ کے منتخب کردہ سیاحتی شہر میں کسی بڑی تقریب کی وجہ سے آپ کے سفری اوقات میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

تقریب کی وجہ سے وہاں کی پبلک ٹرانسپورٹ میں بے پناہ رش ہوگا اِس لیے ہوسکتا ہے کہ سواری آپ کو منزل سے دور چھوڑے، چنانچہ آپ کو اضافی پیدل چلنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔

ایسے میں اضافی سکیورٹی کے باعث آپ کو مختلف اقسام کے سکیورٹی مراحل سے بھی گزرنا پڑے گا جیسے سیکیورٹی اہلکار سیاحوں کی چیکنگ کرسکتے ہیں، سڑکوں پر نگرانی اور اُن کے دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے۔

وہاں منعقدہ پروگرام یا تقریب کے اِرد گرد تصویریں کھینچنے والے پیدل لوگوں پر خصوصی نظر رکھی جاتی ہے، خاص طور پر جب آپ کا حلیہ بھی کچھ ایسا ہو جس سے شک کی گنجائش پیدا ہو رہی ہو۔

ماضی میں سیاحوں کے لیے اپنی دستاویزات ہوٹل کے سیف میں رکھوا کر دستاویزات کی نقول اپنے ہمراہ لے کر شہر گھومنے میں کوئی حرج نہیں ہوتا تھا، مگر اب یہ فیصلہ سیاح کو خود اپنے طور پر کرنا ہوتا ہے کہ نقول لے کر باہر جائیں یا نہیں۔

اگر آپ دستاویزات کی نقول ہی اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں تو اِس چیز کو یقینی بنالیں کہ آپ کی امیگریشن آمد کی مہر پاسپورٹ پر لگی ہو کیونکہ یہ بھی دستاویزات کا ایک ضروری حصہ ہے۔ ان دستاویزات میں اہم شناختی پرچہ اور جس بھی نوعیت کے ویزا کے تحت آپ اُس شہر میں داخل ہوئے ہیں، شامل ہوتے ہیں۔

ہمیشہ اپنے پاس ہوٹل کا بزنس کارڈ یا جس جگہ قیام کر رہے ہیں وہاں کا پتہ سنبھال کر رکھیں۔ اِس چیز کے دو مقاصد ہیں، ایک تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار آپ کی بات کی باآسانی تصدیق کر پائیں گے اور آپ اپنا پتہ کسی کو دکھا کر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ہدایات حاصل کرسکتے ہیں یا پھر اگر آپ گم ہوجائیں تب بھی یہ پتہ آپ کے کام آسکتا ہے۔ اپنے ہمراہ رہائش گاہ کا پتہ اُس صورت میں بھی بہت ضروری ہوجاتا ہے جب آپ کو اُس شہر کی مقامی زبان نہ آتی ہو۔

کسی شہر میں سیاحت کرنے جائیں تو آپ کو کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

انشورنس، آپ کی اور آپ کے ہمراہ ساتھی مسافروں کو میڈیکل ضروریات اور اس کے ساتھ ساتھ کہیں بھی سفر کے کسی باعث منسوخیوں کا ازالہ کرتی ہے، جس میں قیام سے زائد کچھ دنوں کا خرچ کیا جاتا ہے۔

ہمیشہ اپنی اور اپنے ساتھی مسافروں کی تفصیلی طبی معلومات رکھیں

  • ان میں مہلک نوعیت کی الرجیز کی تفصیلات رکھیں۔

  • موجودہ یا گزشتہ طبی صورتحال کی تفصیلات رکھیں۔ (جیسے سرجریز، قلبی امراض، ذیابیطس وغیرہ)

  • اگر کچھ ادویات سے ری ایکشن ہوتا ہے تو اُس کی معلومات بھی تفصیلات میں شامل کریں۔

  • آپ جن ادویات کا استعمال کر رہے ہیں، اور اگر آپ کا کوئی ساتھی مسافر بھی وہی ادویات استعمال کر رہا ہے تو اُسے بھی نوٹ کرلیں.

  • جس ہوٹل یا جس جگہ پر آپ کا قیام متوقع ہو، اُس جگہ یا ہوٹل سے رابطے کی تفصیلات ضرور رکھیں۔

  • اِس کے ساتھ اپنے متعلقہ سفارت خانے یا قونصل خانے سے رابطے کی تفصیلات بھی رکھیں،

  • یاد رکھیں، کہ ہوسکتا ہے جس جگہ آپ گھومنے آئے ہیں وہاں قونصل خانہ یا سفارت خانہ نہ ہوں اِس لیے، یہ جان لینا بھی انتہائی ضروری ہوتا ہے کہ وہاں کے نمائندگان آپ تک کتنی دیر میں اور کس طرح پہنچ سکتے ہیں۔

  • جس ملک میں آپ سیاحت کی غرض سے آئے ہیں وہاں اگر آپ کے دوست یا احباب بھی قیام پذیر ہیں جو آپ تک کم سے کم وقت میں کسی بھی قسم کی مدد کرسکتے ہیں، ان سے رابطے کی تفصیلات بھی آپ کے ساتھ ہوں۔

وہاں موجود ٹریول ٹیم جو وہاں آپ کی سیر و تفریح کی ذمہ دار ہوتی ہے اُس ٹیم اور اپنے ملک میں موجود اُن کے متعلقہ ادارے سے رابطے کرنے کی تفصیلات اپنے پاس رکھیں۔ جب آپ اپنے سیر و سفر کے پلانز میں تبدیلی لانا چاہ رہے ہوتے ہیں تب یہ تفصیلات انتہائی اہمیت کی حامل بن جاتی ہیں۔

قانونی تقاضے

اگر آپ کا سفارت خانہ یا قونصل خانہ سفری معاونت کا پروگرام رکھتا ہو تو وہاں جاکر خود کو رجسٹر کروائیں۔ اِس بات کو بھی سمجھ لیں کہ ایسا کرنے کی ضرورت کب پڑسکتی ہے:

  • اگر آپ سفر کرنے سے پہلے رجسٹریشن کر رہے ہیں تو اپنے منصوبوں میں اُن جگہوں کی نشاندہی ضرور کریں جہاں آپ لازمی جائیں گے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ پلان میں شامل کچھ جگہوں پر جانے کا ارادہ ختم کردیں۔

  • اگر آپ اپنے سیاحتی شہر یا ملک میں پہنچنے کے بعد رجسٹریشن کرواتے ہیں تو اُن کے کام کرنے کی اوقات اور مطلوبہ دستاویزات کی تفصیلات اپنے پاس نوٹ کرلیں۔ اصلی پاسپورٹ ہمیشہ ہی مطلوب ہوتا ہے (اگر اصل پاسپورٹ گم ہوگیا ہو تو نقل بھی قابل قبول ہوسکتی ہے)۔

  • آپ اپنی جگہ، یا آپ کی آمد یا روانگی کے متعلق منصوبوں کے بارے میں کسی کو آگاہ رکھیں۔

ساتھی مسافر

  • اِن میں گھر کے افراد یا دوست بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

  • دفتر (اگرچہ آپ کا دفتری دورہ ہو؛ بلکہ اگر آپ ذاتی طور پر بھی کہیں سیر و سیاحت کے لیے جارہے ہوں تو آپ کا ادارہ آپ کی معاونت کرسکتا ہے)۔

  • آپ نے جس ملک یا شہر کا انتخاب کیا ہوتا ہے وہاں موجود اپنے ادارے کے دفتر کا پتہ اور رابطے کی تفصیلات اپنے پاس رکھیں۔

  • عالمی سطح کے کئی ادارے اپنے ملازمین کو اُن کے ذاتی سفر میں بھی معاونت کرتے ہیں۔ اِس لیے ہوسکتا ہے کہ آپ کا ادارہ آپ کی معاونت کرسکتا ہو۔

ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں

  • اِن کے ساتھ زیادہ جذباتی نہ ہوں۔

  • اِن کے سامنے نہ چِلاّئیں اور نہ ہی جارحانہ رویہ رکھیں، خاص طور پر ایسی زبان تو بالکل بھی استعمال نہ کریں جسے وہ سمجھنے سے قاصر ہوں کیونکہ اِس طرح وہ آپ کو کسی خطرے کا باعث سمجھ سکتے ہیں۔

  • جس جگہ آپ کو تصویریں کھینچنے سے منع کیا جارہا ہو وہاں تصویریں کھینچنے سے گریز کریں جبکہ وہاں موجود کسی بھی فوجی تنصیبات یا وردی میں ملبوس اہلکاروں کی تصویریں تو بالکل بھی نہ کھینچیں۔

کچھ انتہائی اہم الفاظ یا جملے وہاں کی مقامی زبان میں سیکھ لیں، جیسے

  • مدد

  • میں مشکل میں ہوں

  • پولیس کو بلائیں

  • میں یہ (مقامی) زبان نہیں بولتا

  • میرا پاسپورٹ گم ہوگیا ہے

  • میں اپنے گھروالوں سے بچھڑ گیا ہوں

اگر وہاں کوئی دہشتگرد حملہ ہوجاتا ہے تو

  • تیزی سے محفوظ مقام کی جانب دوڑیں، اُس علاقے سے جہاں تک ممکن ہو دور ہوجائیں۔

  • اگر دوڑ نہیں پا رہے ہوں تو پھر کسی جگہ چھپ جائیں مگر اِس بات کو سمجھ لیں کہ آپ کا مقصد وہاں سے باحفاظت اور جلد از جلد باہر نکلنا ہونا چاہیے۔

  • آخر میں صرف اُس صورت میں ہی مقابلہ کریں جب آپ وہاں چھپنے یا بھاگنے سے قاصر ہوں اور آپ یہ بھی جانتے ہوں کہ اِس طرح آپ انتہائی زخمی بھی ہوں گے۔

سوشل میڈیا کا سہارا لیں

  • حملے کے بعد اپنی خیریت کے بارے میں سوشل میڈیا پر اطلاع پوسٹ کردیں

  • حادثے کی شدت اور وہاں کی صورتحال کا اندازہ لگانے کے لیے سوشل میڈیا پر موجود پوسٹس کا جائزہ لیں۔

  • جس علاقے میں آپ نے قیام اختیار کیا ہوا ہو وہاں روزانہ کی بنیاد پر تمام خبروں سے آگاہ رہیں۔ کافی سارے مقامی واقعات صرف مقامی چینلز پر ہی جاننے کو ملتے ہیں۔

اُمید ہے کہ آپ کا سفر اچھا رہے گا۔

یہ مضمون 31 جولائی 2016 کو ڈان اخبار کے سنڈے میگزین میں شایع ہوا۔

نوربرٹ المیڈا

نوربرٹ المیڈا سلامتی اور تحفظ کے ماہر ہیں. ان کا ای میل ایڈریس [email protected] ہے۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: norbalm@. ویب سائٹ www.norbalm.com

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024