• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:42pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:42pm

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24.5 ارب ڈالر ہوگئے

شائع October 14, 2016

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ساڑھے 24 ارب ڈالر ہوگئے۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور پوری قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالرسے متجاوز

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ 'ایک وقت تھا جب ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف اتنے تھے، جن سے صرف چند ہفتوں کے درآمدات کے بل چکائے جاسکتے تھے، لیکن اب ہم اس سطح پر پہنچ چکے ہیں جہاں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6 ماہ کے درآمدی بلز کے برابر ہے۔'

زرمبادلہ کے ان ذخائر میں سے ساڑھے 19 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب ڈالر ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان: غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 'زرمبادلہ کے ذخائر کو اس سطح پر لانے کے لیے ہم نے بہت محنت کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'آج پاکستان کی صورتحال وہ نہیں ہے جو 3 سال پہلے تک تھی، آج ملک زیادہ مستحکم ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کو سرمایہ کاری کی نئی منزل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔'

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025