• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

میرپور: نجی اسکول پرنسپل کا طلبا پر بہیمانہ تشدد

شائع February 9, 2017
— فوٹو: بشکریہ ابرار حیدر
— فوٹو: بشکریہ ابرار حیدر

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے نجی اسکول جاوید اقبال سائنس اسکول سسٹم کے پرنسپل چن زیب نے طلبا کو معمولی غلطی پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

طلبا کے والدین کا کہنا تھا کہ اسکول پرنسپل نے معمولی غلطی پر بچوں کو لاتوں اور مکوں سے مارا، جس سے بچے زخمی ہوئے اور ان پر خوف طاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے بچوں نے کوئی اتنی بڑی غلطی نہیں کہ جن پر انہیں اتنی بڑی سزا دی جائے، آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی اداروں میں تشدد پر پابندی ہے، پرنسپل چن زیب کو ان کے کیے کی سزا کون دے گا، جبکہ ہمارے بچوں کے ذہن پر تشدد کے جو منفی اثرات مرتب ہوئے وہ کیسے ختم ہوں گے۔

— فوٹو: بشکریہ ابرار حیدر
— فوٹو: بشکریہ ابرار حیدر

وزیر تعلیم آزاد کشمیر بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا کہ ’آزاد کشمیر میں طلبا پر جسمانی تشدد کی ہرگز اجازت نہیں، جبکہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تشدد کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی سمجھا جاتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال سائنس اسکول سسٹم کے پرنسپل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جس کے لیے سیکریٹری تعلیم اسکول ارشاد قریشی کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔‘

پرنسپل چن زیب نے ڈان کے استفسار پر بتایا کہ بچوں نے اسکول کے سی سی ٹی وی کیمرے کو نقصان پہنچایا اور میرا 7 ہزار روپے کا مالی نقصان کیا۔

بچوں پر تشدد جیسے انتہائی اقدام کی وجہ پوچھنے پر مذکورہ پرنسپل کوئی جواب نہ دے سکے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024