• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

شیخوپورہ: موٹروے پولیس کی کارروائی، کار سے اسلحہ برآمد

شائع May 1, 2017

شیخوپورہ: موٹروے پولیس نے شیخوپورہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر دہشت گردی کے لیے منتقل کیے جانے والا آتشیں اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلیں۔

اسلحہ لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا—۔ڈان نیوز
اسلحہ لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا—۔ڈان نیوز

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) موٹروے مسرور احمد کلاچی، ایس پی او زاہد اقبال اور پی او غلام مصطفے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ موٹروے پولیس نے شیخوپورہ کے قریب کوٹ پنڈی داس کے قریب اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک مشکوک کار کو روکا، لیکن کار سوار ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ موٹروے پولیس نے کار کا تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کرالٹ گئی اور اس کے خفیہ خانوں میں چھپایا جانے والا اسلحہ اور سیمنٹ باہر نکل آیا، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں: چمن: پاک-افغان سرحد کے قریب بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی

ایس ایس پی کے مطابق کار سے برآمد کیے گئے آتشیں اسلحہ میں 222 بور، 223 بور کی 100 رائفلیں، 7 پسٹل اور گولیاں شامل ہیں، جنھیں قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی۔

مشکوک کار سے 100 رائفلیں، 7 پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں—۔ڈان نیوز
مشکوک کار سے 100 رائفلیں، 7 پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں—۔ڈان نیوز

انھوں نے مزید بتایا کہ کار کے خفیہ خانوں میں چھاپا جانے والا اسلحہ لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

دوسری جانب موٹروے پولیس کی اعلیٰ کارکردگی پر ملازمین میں سرٹیفکیٹس اور انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

اس سے قبل رواں برس 22 مارچ کو بھی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑی کو تحویل میں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ایئرپورٹ سے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ذرائع نے بتایا تھا کہ ایک شخص اسلحے سے بھری گاڑی لے کر لاہور ایئرپورٹ میں داخل ہوا، جس پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کی اور مذکورہ گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

مذکورہ گاڑی میں سے پوائنٹ 223 بور کی رائفل، 7 میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024