• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

خیبر پختونخوا میں غیرت کے نام پر ایک اور قتل

شائع May 14, 2017

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں مبینہ طور پر شہریوں نے نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مانسہرہ کی تحصیل گڑھی حبیب اللہ میں گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات کے الزام پر مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر نوجوان عبدالستار کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا اور پھر گولی مار کر نوجوان کی جان لے لی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بااثر ملزمان نے پولیس کو بھی زخمی نوجوان کے قریب نہیں آنے دیا اور پولیس کو زخمی نوجوان کے پاس جانے کی اجازت اس وقت ملی جب وہ چل بسا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: 'غیرت کے نام' پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

ڈی آئی جی ہزارہ سعید وزیر کا کہنا تھا کہ پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی اس وقت نوجوان شدید زخمی تھا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ اسی دن درج کیا گیا جس میں 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جبکہ تمام ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی اور گناہ کبیرہ '

سعید وزیر کے مطابق مقتول کے والد نے مقدمے میں 14 مزید ملزمان کو نامزد کیا جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024