• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایبٹ آباد کے قریب چینی انجینئر حادثے میں ہلاک

شائع July 8, 2017

ایبٹ آباد: پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پر تعمیراتی کام میں مصروف ایک چینی انجینئر حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔

’فنگ قوئی کو‘ نامی 35 سالہ چینی انجینئر دوباتھر پاوا کے قریب ایبٹ آباد موٹر وے کے سیکشن ٹو پر سی پیک منصوبے پر تعمیراتی کام میں مصروف تھے۔

چینی انجینئر فلائی اوور کے تعمیراتی کام کے دوران پلر کے لیے کھودے جانے والے گڑھے میں گر کر وہاں موجود لوہے کی سلاخوں سے زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: چینی انجینئر سیکیورٹی گارڈ کی 'اتفاقی گولی' سے زخمی

چینی انجینئر کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

بعد ازاں پولیس حکام نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا جس کے مطابق ’فنگ قوئی کو‘ کو صبح 7 بجکر 35 منٹ پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور گڑھے میں گرنے کے نتیجے میں وہاں موجود لوہے کی سلاخوں سے ٹکرانے کی وجہ سے ان کے سر، سینے اور ٹانگوں پر زخم آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی انجینئرز اور پاکستانی مزدور کی تلاش کیلئے کوششیں تیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد اشفاق انور نے بتایا کہ یہ واضح طور پر ایک حادثہ ہے جس کے حوالے سے مقامی پولیس انکوائری کر رہی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے چینی انجینئر کی میت کو سخت سیکیورٹی میں دوباتھر کیمپ منتقل کردیا گیا جہاں سے اسے چین روانہ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024