• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
شائع September 22, 2017

وہ ایکشن فلمیں جو بار بار دیکھنے پر مجبور کردیں

فیصل ظفر



فلمیں دیکھنا تو سب کو پسند ہے مگر ناظرین کی بڑی تعداد فلموں میں ایکشن مناظر دیکھنے کی خواہشمند ہوتی ہے چاہے وہ اچھے ہوں یا برے مگر اس کے بغیر چین نہیں آتا۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا میں ہر جگہ ایکشن فلموں کی تیاری کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے مگر اس معاملے میں بلاشبہ ہولی وڈ ہی سب سے آگے ہے، تاہم چین اور جاپان بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

اگر بات ہو ہر وقت کی بہترین ایکشن فلموں کی، تو اس کی فہرست ہر ایک کے لیے الگ ہوسکتی ہے۔

تاہم ٹیلی گراف نے کچھ عرصہ قبل ہر دور کی بہترین ایکشن فلموں کی ایک فہرست مرتب کی تھی، جو ہوسکتا ہے آپ کی بھی پسندیدہ ہوں۔

اسپیڈ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کیانو ریووز اور ساندرا بلوک جیسے اسٹارز کی یہ فلم ایک ایسی بس کے گرد گھومتی ہے جو اُس صورت میں دھماکے سے پھٹ جائے گی جب اس کی رفتار 50 میل فی گھنٹہ سے کم ہو۔ تیز رفتار بس کے اس تھرلر سفر کو دیکھنے والوں نے بھی خوب پسند کیا، اسے ریلیز ہوئے 21 سال کا عرصہ ہوچکا ہے مگر اب بھی اس کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اب بھی یہ بالکل نئی ہی محسوس ہوتی ہے۔

کراﺅچنگ ٹائیگر، ہیڈن ڈریگون

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک چوری ہونے والی تلوار کی تلاش میں دو جنگجو اور ایک مفرور شخص کی یہ رومانوی مارشل آرٹ کلاسیک فلم دیکھنے والوں پر سحر طاری کرنے میں کامیاب رہی۔ چو یون فیٹ اور مچل یوہاز کے کشش ثقل کو شکست دینے کی غرض سے کیے جانے والے اسٹنٹس اور لڑائیوں نے اسے آل ٹائم فیورٹ ایکشن فلموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

اکیرہ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اکیرہ 1988 میں ریلیز ہونے والی ایک جاپانی انیمیٹڈ سائنس فکشن ایکشن فلم تھی جس میں 2019 کے ٹوکیو کی زندگی کے خیال کو پیش کیا گیا تھا۔ یہ معیار میں کسی موجودہ عہد کی ہولی وڈ بلاک بسٹر فلموں سے کم نہیں جس کی شاندار اینیمیشن اُس دور کے دیکھنے والوں کے لیے حیران کن تھے، جس میں ایک بائیکر گینگ ٹوکیو میں قیامت جیسی صورتحال کے بعد کے حالات کو سامنے لاتا ہے۔

اے بیٹر ٹومارو

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

1986 کی یہ فلم ایک اصلاح پسند سابق گینگسٹر کی کہانی ہے جو اپنے پولیس افسر بھائی سے مفاہمت تو کرلیتا ہے مگر اس کے لیے اپنے پرانے گینگ سے تعلق توڑنا مشکل تر ہوجاتا ہے۔ جان وو جیسے ایکشن فلموں کے لیے معروف ڈائریکٹر نے اس کی ہدایات دی تھیں اور یہ ان کی ایسی بہترین فلم ہے جس کے اثرات دی میٹرکس سے لے کر متعدد فلموں میں نظر آئے۔

ڈائی ہارڈ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم کے بارے میں کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، ایکشن فلموں کے شوقین افراد میں سے کون ہوگا جس نے بروس ولز کی اس فلم بلکہ اس کے باقی حصوں کو نہ دیکھا ہو؟ ایک ہیرو، دہشت گرد اور ایک پلازہ سب نے مل کر اسے ایکشن کے متوالوں کے لیے دلپسند بنا دیا تھا اور یہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

میڈ میکس : فیوری روڈ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فیوری روڈ اگر آپ نے دیکھی ہو تو فلم کی کہانی تو کچھ نہیں ہے، بس تعاقب ہی تعاقب ہے مگر انتہائی تیز رفتار بہترین ایکشن مناظر اور اسٹنٹس نے اسے خاص بنا دیا ہے۔ فلم کے ہیرو اور ہیروئین دونوں کو ہی ڈائریکٹر نے اس انداز سے پیش کیا ہے کہ وہ حالیہ برسوں کے سب سے سخت جان اور مزاحمت کرنے والے ایکشن ہیروز کے روپ میں سامنے آئے ہیں۔

نارتھ بائی بارتھ ویسٹ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر الفریڈ ہچکاک اپنی پراسرار فلموں کے لیے زیادہ مشہور ہیں مگر یہ فلم تجسس کے ساتھ ساتھ ایکشن سے بھی بھرپور ہے جس میں نیویارک کے ایک بے بس ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹو کو غیر ملکی جاسوس غلطی سے حکومتی ایجنٹ سمجھ لیتے ہیں اور پھر اس کا ملک بھر میں تعاقب ہوتا ہے جس دوران وہ اپنی بقاء کی جنگ لڑتا ہے، اس فلم کا ایکشن، رومان اور کامیڈی کا آج بھی کوئی جواب نہیں۔

ریڈرز آف دی لوسٹ آرک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسٹیون سپیلبرگ کی ڈائریکشن میں بننے والی انڈیانا جونز سیریز کی یہ فلم ہر دور کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ہے۔ ہیریسن فورڈ نے انڈیانا جونز کے روپ میں اپنی بہادری اور آثار قدیمہ کی تلاش کے لیے ہر طرح کی مشکلات سے گزر کر ناظرین کا دل جیت لیا۔ گمشدہ نوادرات کی تلاش میں نازیوں سے مقابلے کے مناظر اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہیں۔

سیون سیمورائی

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک جاپانی فلم ہے جس میں ایک پسماندہ گاﺅں ڈاکوﺅں کے حملے کی زد میں آجاتا ہے جس کو بچانے کے لیے سات ملازمت سے محروم سمورائی جنگجوﺅں کی مدد لی جاتی ہے۔ اگر آپ اس فلم کو دیکھتے ہیں تو اس کا اختتام ذہن سے چپک کر رہ جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹار وارز اور انڈیانا جونز جیسی فلموں کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جارج لیوکاس کی یہ سب سے پسندیدہ فلم ہے۔

ٹرمینیٹر ٹو : ججمنٹ ڈے

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی اس فلم کو کس نے نہیں دیکھا؟ اس کے اسٹنٹٹس، ویژول ایفیکٹس، کہانی غرض ہر شعبہ ہی اپنے وقت سے آگے اور لوگوں کو کرسیوں سے اچھلنے پر مجبور کردینے کے لیے کافی تھا۔ آرنلڈ شوازینگر اس فلم میں سائی بورگ کی شکل میں مستقبل سے ایک بچے کو بچانے کے لیے آتے ہیں جس کا حریف ہوش اڑا دینے والا ہوتا ہے۔ اس فلم کو اب کلاسیک کا درجہ حاصل ہے اور یہ اس فہرست کی نمبرون فلم ہے۔

دی بورن سپریمیسی

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ نے بورن سیریز کو دیکھا ہے تو اس بات کو ماننے سے انکار نہیں کرسکتے کہ اس سیریز کی یہ سب سے بہترین فلم ہے، جس کا ایکشن بہترین ہے جس میں کوئی بھی چیز احمقانہ نہیں بلکہ انتہائی ذہانت سے بنی نظر آتی ہے۔ میٹ ڈیمن کی کردار نگاری نے اس فلم کو کلاسیک کا درجہ دلایا۔

ایکس مین 2

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

یہ بھی اس فلم سیریز کی سب سے بہترین فلم ہے جس میں حیران کن طاقتیں رکھنے والے سپر ہیروز اکھٹے ہوتے ہیں تاکہ اُس قاتل کو ڈھونڈ سکیں جو صدر کی زندگی ختم کرنا چاہتا ہے۔

فاسٹ فائیو

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم میں طویل عرصے بعد ون ڈیزل کی واپسی ہوئی اور انہوں نے ڈومینک ٹوریٹو کے کردار کو ادا کیا جبکہ ڈیوائنس جونسن المعروف دی راک کی بھی اس سیریز میں انٹری ہوئی، اپنے ایکشن سیکوئنس کے لحاظ سے یہ اس سیریز کی سب سے بہترین فلم قرار دی جاسکتی ہے۔

کرانک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک پیشہ ور قاتل کو جب علم ہوتا ہے کہ اس کے مخالف نے ایک زہر اس کے جسم میں داخل کردیا ہے جو اُس وقت اس کی زندگی ختم کردے گا جب دل کی دھڑکن سست ہوجائے گی تو وہ اپنی زندگی بچانے کے لیے بجلی کے جھٹکے کھاتا ہے اور اتنی تیزرفتاری سے حرکت میں آتا ہے کہ ناظرین دنگ رہ جاتے ہیں۔

گریویٹی

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ویسے یہ روایتی ایکشن فلم تو نہیں مگر آپ کو یہ نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ اس میں بالائی خلاء میں ایسے حالات کو دکھایا گیا ہے جب جسمانی طور پر خلاء باز مشکل کا شکار ہوتا ہے اور وہ اس سے نکلنے کے لیے جی توڑ کوشش کرتے ہیں۔

جان وک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم ایک ایسے سابق قاتل کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ریٹائرمنٹ ختم کرکے ان گینگسٹرز سے نمٹنے کا فیصلہ کرتا ہے جو اس کا سب کچھ چھین لینا چاہتے ہیں۔ اس فلم سے میٹرکس سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار Keanu Reeves کے کیرئیر کو ایک نئی زندگی ملی جس کا دوسرا حصہ بھی سامنے آچکا ہے جبکہ تیسرے پر کام جاری ہے۔

ایج آف ٹومارو(edge of tomorrow)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

آپ کو ٹام کروز پسند ہوں یا نہ ہو مگر ان کی فلم 'ایج آف ٹومارو' آپ کے معیار پر ضرور پورا اترے گی، یہ ہمارا نہیں فلمی ناقدین کا کہنا ہے۔فلم کے پہلے حصے میں ٹام کروز نے ایک ایسے بزدل فوجی افسر کا کردار ادا کیا ہے جو لوگوں کو فوج میں شامل ہونے اور خلائی عفریتوں سے مقابلے کے لیے قائل کرنے کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس حصے میں ان کا کردار بہترین رہا، جبکہ آخری حصے میں وہ ایک بزدل سے بہادر شخص میں تبدیل ہوتے نظرآتے ہیں، جو ایک ہیرو کی طرح لڑتا ہے۔

اونگ بک دی تھائی وارئیر

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جب ایک گاؤں سے ایک مقدس مجسمے کا سر چرا لیا جاتا ہے تو مارشل آرٹ کا ماہر ایک نوجوان اس کی واپسی کا بیڑہ اٹھاتا ہے اور شہر جاکر انڈر ورلڈ کے لوگوں سے نمٹتا ہے، مارشل آرٹ فلموں کے شوقین افراد کے لیے یہ فلم کسی تحفے سے کم نہیں۔

کل بل (دونوں پارٹ)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر کوئنٹن تارانٹینو کی یہ دونوں فلمیں ایکشن کے لحاظ سے شاہکار قرار دی جاسکتی ہیں، جس میں ایک ایسی دلہن کی جدوجہد دکھائی گئی ہے جو چار سال بعد کوما سے جاگتی ہے، اس کی کوکھ میں جو بچہ ہوتا ہے وہ غائب ہوچکا ہوتا ہے، جس کے بعد وہ قاتلوں کی اُس ٹیم سے انتقام لینے نکلتی ہے، جس کا وہ کبھی حصہ تھی۔

تبصرے (4) بند ہیں

Farrukh Liaqat Sep 22, 2017 03:01pm
Gravity is action film...Seriously?
Shoaib khan Sep 22, 2017 06:26pm
Where is Matrix and Mission Impossible Ghost Protocol
MUhammad Hijab Khan Sep 22, 2017 08:20pm
The Last Stand , War Machine
Hamza Sep 22, 2017 10:06pm
@Farrukh Liaqat