• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

وہ پاکستانی ڈرامے جو آپ کو دیکھنے چاہئیں

ویسے تو پاکستان کے بیشتر ڈرامے ایسے ہیں،جنہیں ہر دور کے بہترین ڈراموں کا اعزاز حاصل ہے۔
شائع October 6, 2017 اپ ڈیٹ October 9, 2017

ویسے تو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے بیشتر پرانے ڈرامے ایسے ہیں، جنہیں ہر دور کے بہترین ڈراموں کا اعزاز حاصل ہے۔

اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے جدید ٹیلی وژن دور میں بھی ایسے کئی ڈرامے بنے ہیں، جو کافی عرصے تک لوگوں کو یاد رہیں گے۔

تاہم ہم یہاں ایسے ڈراموں کی فہرست دے رہے ہیں، جنہیں ہر کسی کو دیکھنا چاہیے، یہ ڈرامے نہ تو اتنے پرانے ہیں، اور نہ ہی یہ ڈرامے بلکل نئے ہیں۔

ان ڈراموں کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے ایک نئے دور میں شامل ہوئے، ان کے ذریعے اداکاروں، ہدایت کاروں، لکھاریوں اور دیگر افراد کی ایک نئی نسل سامنے آئی، اور انہوں نے پاکستانی ڈراموں کی روایت کو برقرار رکھا۔

داستان

ہدایات : حسام حسین تحریر: سمیرا فضل

کاسٹ: فواد خان، صنم بلوچ، احسان خان، صبا قمر اور مہرین راحیل

داستان ایک رومانوی سیریل ڈرامہ ہی نہیں بلکہ ایک قوم اور اس کے لوگوں کی آپس میں محبت کی کہانی بھی ہے، ڈرامے میں تو حسن اور بانو کی داستان کو پیش کیا گیا ہے، تاہم اس کی اداکاری، ہدایت کاری اور تحریر نے اسے لازوال بنایا۔

ہمسفر

ہدایات: سرمد کھوسٹ تحریر: فرحت اشتیاق

کاسٹ: فواد خان، ماہرہ خان، نوین وقار، عتیقہ اوڈھو، حنا بیات اور نور حسن

ہمسفر نہ صرف اپنے رومانس کی وجہ سے مشہور ہوا، بلکہ اس ڈرامے کے ذریعے ہی فواد خان اور ماہرہ خان جیسے اداکار ابھر کر سامنے آئے۔

دام

ہدایات: مہرین جبار تحریر: عمیرہ احمد

کاسٹ: عدیل حسین، صنم بلوچ، آمنہ شیخ اورصنم سعید

دام کی کہانی انسانی جذبات، دوستی اور رشتوں کے جڑنے اور ٹوٹنے کے گرد گھومتی ہے۔

در شہوار

ہدایات: حسام حسین تحریر: عمیرہ احمد

کاسٹ: میکال ذوالفقار، صنم بلوچ، ثمینہ پیرزادہ، نادیہ جمیل، نعمان اعجاز اور عمیر نارو

عمیرہ احمد کی کتاب کو کہانی اور پھر جذبات میں دکھانے کا کمال ڈائریکٹر حسام حسین نے خوب کیا ہے، جب کہ صنم بلوچ اور میکال ذوالفقار کی اداکاری نے اسے مزید یادگار بنادیا۔

شہر ذات

ہدایات: سرمد کھوسٹ تحریر: عمیر احمد

کاسٹ: ماہرہ خان، میکال ذوالفقار، محب مرزا اور ثمینہ پیرزادہ

شہر ذات کی کہانی مٹیریلزم، ہمدری کی کمی اور ہمارے ارد گرد موجود جدید دور کے تقاضوں کے گرد گھومتی ہے۔

میری ذات ذرہ بے نشان

ہدایات: بابر جاوید تحریر: عمیرہ احمد

کاسٹ: فیصل قریشی، سامعیہ ممتاز، عدنان صدیقی، عمران عباس اور ثمینہ پیرزادہ

میری ذات ذرہ بے نشان عمیرہ احمد کے دیگر ڈراموں کی طرح شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، یہ ڈرامہ دیکھنے سے تعلق رکھنے والوں میں شمار ہوتا ہے۔

عون زارا

ہدایات: حسام حسین تحریر: فضا افتخار

کاسٹ: عثمان خالد بٹ، مایہ علی، سبرین ہیسبانی، حنا بیات، عدنان جعفر او یاسر مظہر

کم بجٹ میں تیار ہونے والے اس کامیڈی رومانٹک ڈرامے نے ثابت کیا کہ اچھے اسکرپٹ کے لیے بجٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔

روگ

ہدایات: بابر جاوید تحریر: فضا افتخار

کاسٹ: فیصل قریشی، سمبل اقبال، آصف رضا میر، محب مرزا اور یامینہ پیرزادہ

ٹریجڈیز اور مسائل سمیت کئی کہانیوں کو اجاگر کرنے والے اس ڈرامے میں بچوں کے ریپ جیسے سنگین مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا۔

پیارے افضل

ہدایات: ندیم بیگ تحریر: خلیل الرحمٰن قمر

کاسٹ: حمزہ علی عباسی، عائزہ خان، ثنا جاوید، صبا حامد، سہائی علی ابڑو، عمیر نارو اور انوشے عباسی۔

دیگر ڈراموں کے برعکس اس ڈرامے کے ذریعے مرد کردار کو مرکزی کردار میں دکھاتے ہوئے ’افضل سبحان اللہ‘ کو متعارف کرایا گیا۔

زندگی گلزار ہے

ہدایات: سلطانہ صدیقی تحریر: عمیرہ احمد

کاسٹ: صنم سعید، فواد خان، منشہ پاشا، عائشہ عمر، وسیم عباس، ثمینہ پیرزادہ اور حنا بیات

شکوے سے شکر تک کے سفر کی کہانی پر مبنی اس ڈرامے نے اداکاروں کو سرحد پار بھی یکساں مقبول بنایا۔

ان ڈراموں کے علاوہ درج ذیل ڈرامے بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

مراسم

الو برائے فروخت نہیں

دیار دل

میں عبدالقادر ہوں

اڈاری

کچھ پیار کا پاگل پن

ایک نئی سنڈریلا

رہائی

صدقے تمہارے

آذر کی آئے گی بارات

ایک نظر میری طرف

میرا سائیں

پانی جیسا پیار

وصل

جل پری

سات پردوں میں

جیکسن ہائیٹس