• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سیالکوٹ:طالب علم کی ہلاکت، بسیں نذر آتش

شائع October 13, 2017
—فوٹو:عمران صادق
—فوٹو:عمران صادق

سیالکوٹ میں تھانہ صدر ڈسکہ کے نزدیک گلوٹیاں میں اسکول کے طالب علم خزیمہ اعجاز کو کچل کر ہلاک کرنے پر مشتعل افراد نے دو بسوں کو نذر آتش کردیا۔

سیالکوٹ ڈسکہ میں نجی اسکول کا طالب علم خزیمہ اعجاز سڑک عبور کرتے ھوئے بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئےتھے جس پر اسکول کے طلبا مشتعل ہوئے اور مذکورہ بس کو نذر آتش کر دیا۔

حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور نے جائے وقوعہ سے بھاگ کر نجی اسکول میں پناہ لی جہاں مشتعل ہجوم نے اسکول کو گھیرے میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کی کوششیں کی جبکہ پولیس نے مزید نفری طلب کرلی تاکہ مشتعل ھجوم پر قابو پایا جاسکے۔

بعد ازاں جاں بحق طالب علم خزیمہ اعجاز کی نماز جنازہ کے بعد اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور دوسری بس بھی نذر آتش کردی۔

پولیس نے طالب علم کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سٹی ڈسکہ میں درج کر کے بس کے ڈرائیور اصغر کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے بس جلانے پر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024