• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لکس ایوارڈز میں بیک وقت 76 موسیقاروں کی پرفارمنس

شائع February 20, 2018
—فوٹو: لکس ایوارڈ ویب سائٹ
—فوٹو: لکس ایوارڈ ویب سائٹ

لاہور میں آج ہونے والے معروف لکس اسٹائل ایوارڈز شو (ایل ایس اے) کے ایک سیگمنٹ میں بیک وقت 76 موسیقار و گلوکار پرفارمنس کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کریں گے۔

17 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب آج ہوگی، جس میں مختلف کیٹیگریز کے افراد کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

تاہم ایوارڈ کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس کے ایک سیگمنٹ ’میں بھی‘ میں بیک وقت 76 نئے اور پرانے موسیقار و فنکار پرفارمنس کرکے ایک نیا اعزاز اپنے نام کریں گے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی ڈائریکشن ونیزہ احمد دیں گی، جب کہ ’میں بھی‘ سیگمنٹ کو ماڈل و فیشن ڈیزائنرفریحہ الطاف کالپک ایجوکیشن سروس کے ساتھ انسانی حقوق سے متعلق مہم کے آغاز کے لیے پیش کریں گی۔

فریحہ الطاف نے ’میں بھی‘ سیگمنٹ کے حوالے سے ڈان امیجز کو بتایا کہ اس سیگمنٹ کے دوران شہزاد رائے کا مشہور گانا ’اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے، پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘ کو پیش کیا جائے گا۔

زوئی وکاس جی اور امانت علی بھی گانے کی ٹیم کا حصہ ہوں گے
زوئی وکاس جی اور امانت علی بھی گانے کی ٹیم کا حصہ ہوں گے

انہوں نے بتایا کہ اس گانے کو پیش کرنے کے لیے بیک وقت 76 نئے اور پرانے موسیقار و گلوکار ایک ساتھ اسٹیج پر آئیں گے، جن میں خواتین بھی شامل ہوں گی۔

فریحہ الطاف کے مطابق اس گانے کو پیش کرنے والے بینڈز میں کشمیر بینڈ، پنڈی بوائز، بدنام اور لیار انڈر گراؤنڈ میوزیکل بینڈز سمیت مقامی فنکار بھی شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس گانے کو پیش کرنے والے گلوکاروں میں زوئی وکاس جی، فرحان سعید، ابو فرید قوال، فیوزن، حمیرہ چنہ، عائمہ بیگ، نتاشہ بیگ، محسن عباس حیدر اور شہزاد رائے سمیت دیگر گلوکار بھی شامل ہوں گے۔

محسن عباس حیدر اور ابو فرید ایاز بھی ٹیم میں شامل ہوں گے
محسن عباس حیدر اور ابو فرید ایاز بھی ٹیم میں شامل ہوں گے

ان کے مطابق اس سیگمنٹ کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ صرف گانے تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس دوران مختلف سماجی و انسانی حقوق کے کارکنان بھی اسٹیج پر آئیں گے۔

فریحہ الطاف کے مطابق اس سیگمنٹ کے دوران سماجی کارکن انصار برنی انسانی اسمگلنگ، مختاراں مائی غیرت کے نام پر قتل و غارت گری اور مصباح مصرت خواتین پر تیزاب حملوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے بھی اسٹیج پر آئیں گی اور ان کے ساتھ 10 تیزاب حملوں سے متاثر خواتین بھی ہوں گی۔

تاہم تیزاب حملوں سے متاثر ان خواتین کے چہرے ڈھکے ہوئے ہوں گے۔

لیاری انڈر گراؤنڈ بینڈ بھی سیگمنٹ میں شامل ہوگا
لیاری انڈر گراؤنڈ بینڈ بھی سیگمنٹ میں شامل ہوگا

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024