• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سلمان خان نے 52 سال تک کنوارے رہنے کی وجہ بتادی

شائع February 24, 2018
—فائل فوٹو: کوئی موئی
—فائل فوٹو: کوئی موئی

بولی وڈ سلطان سلمان خان جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے 300 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی انہوں نے 52 سال تک کنوارے رہنے کی دلچسپ وجہ بتادی۔

سلمان خان کا شمار جہاں بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے، وہیں ان کا شمار انڈسٹری کے کنوارے ترین اداکاروں میں بھی ہوتا ہے۔

اگرچہ گزشتہ ایک سال سے ان کی شادی کی چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم حال ہی میں بھارتی گلوکار اینکت تیواری اور موہت مرواہ سمیت ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم اور گوتم روڈ کی شادیاں ہونے سے ان کی شادی کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔

بھارتی فلم و ٹی وی انڈسٹری میں شادیوں کے اوپر شادیاں ہونے کے باعث سلمان خان کی شادی نہ ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا میں بحث ہونے کے بعد اب ان سے بھی شادی نہ کرنے کے سوالات پوچھے جانے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان شادی سے قبل اپنی ہونے والی بیوی کے لیے فکرمند

تاحال شادی نہ کرنے کے سوال کے جواب میں سلمان خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے 52 سال گزر جانے کے باوجود شادی کیوں نہیں کی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے تاحال اپنی شادی نہ ہونے کا سبب مہنگائی کو قرار دیا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ آج کل مہنگائی بہت ہوگئی ہے، اور شادی میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔

—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

انہوں نے مثال دی کہ ان کے والد نے صرف 180 بھارتی روپے میں شادی کی، مگر اب شادیاں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے میں بھی نہیں ہوپاتیں۔

کروڑوں روپے کمانے والے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مہنگائی بڑھ جانے کے باعث شادی کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے، اس لیے وہ تاحال کنوارے ہیں۔

مزید پڑھیں: شادی کرنے کے لیے بے تاب ہوں، سلمان

ساتھ ہی بولی وڈ کے فیمس کنوارے نے شادیوں کے اخراجات بڑھنے کا سبب بولی وڈ فلموں کو بھی قرار دیا۔

حیران کن طور انہوں نے اپنی فلموں ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کوبھارت میں شادیوں کے اخراجات بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیا، اور کہا کہ ان فلموں کو دیکھ کر ہی عوام نے شادیوں کے اخراجات بڑھائے۔

انہوں نے ان فلموں کے ڈائریکٹر سورج برجاتیا کو مہنگی شادیوں کی ایک وجہ قرار دیا۔

—فائل فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
—فائل فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

یہ بھی پڑھیں: سلمان کی فلم کے بجائے شادی کو ترجیح

واضح رہے کہ سلمان خان کی اس وقت 52 سال کے ہوچکے ہیں، جب کہ ان کے ساتھ فلمی دنیا میں آںے والے عامر خان، شاہ رخ خان اور سیف علی خان کے بچےبھی فلمی دنیا میں آچکے ہیں، تاہم سلمان خان نے تاحال شادی نہیں کی۔

اگرچہ ان کے چھوٹے بھائی ارباز خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، تاہم سلو بھائی کا دولہنا بننا ابھی باقی ہے۔

ان کی شادی سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند سال میں وہ رومانیہ کی اداکارہ یولیہ وانتور سے شادی کریں گے، جن کے ساتھ ان کے پرانے تعلقات ہیں۔

37 سالہ یولیہ وانتور اور سلمان خان کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں، انہیں متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔

یولیہ وانتور متعدد بار بھارت کا دورہ بھی کر چکی ہیں، جہاں انہوں نے سلمان خان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

ان دونوں کے گہرے تعلقات کے باعث 2016 سے یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ سلمان خان کسی بھارتی اداکارہ کے بجائے یولیہ وانتور سے ہی شادی کریں گے۔

—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024