• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

وینا ملک نے اسد خٹک سے علیحدگی کی تصدیق کردی

شائع May 19, 2018
اسد خٹک اور وینا کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی —۔
اسد خٹک اور وینا کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی —۔

معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک کی اسد خٹک سے شادی گزشتہ کئی سالوں سے خبروں کی زینت بنی رہی۔

گزشتہ سال اداکارہ نے اسد خٹک پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ان پر ہاتھ اٹھایا، جبکہ بعدازاں وینا نے لاہور کے فیملی جج کی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

تاہم اگلے چند روز بعد ہی مختلف ذرائع سے ان دونوں کے درمیان صلح کی خبریں سامنے آئیں۔

مزید پڑھیں: وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی

اس کے بعد سے وینا اور اسد دونوں نے ہی اپنی شادی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

تاہم وینا ملک نے آخر کار ایک سال بعد ایک شو کے درمیان اسد خٹک سے اپنی علحیدگی کی تصدیقی کردی۔

اداکارہ نے ایک نجی شو کے میزبان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ خوشی سے زندگی گزار رہی ہیں۔

انہوں نے اس دوران تصدیق کی کہ وہ اسد خٹک سے خلع لے چکی ہیں۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھتی ہوں شادی ایک نازک رشتہ ہوتا ہے، میں ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے ایک اچھی مثال قائم کرنا چاہتی تھی جب میں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کی، اور اس شادی کے لیے سب کچھ قربان بھی کیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے بعد جو تلخیاں ہوئیں میں ان کو کبھی بھی میڈیا پر سامنے نہیں لانا چاہوں گی‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئر کیں، جن کو دیکھ کر بالکل اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ ان دونوں کے درمیان علحیدگی ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح ہوگئی

یاد رہے کہ اسد خٹک اور وینا کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز سنہ 2000 میں کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد پاکستانی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آئیں۔

بھارت منتقل ہونے کے بعد وینا نے کئی کامیاب فلموں جیسے 'دال میں کچھ کالا'، 'زندگی 50-50' اور 'سپر ماڈل' وغیرہ میں کام کیا۔

وینا بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024