• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹھٹہ کا معروف سیاسی گروپ پیپلز پارٹی میں شامل

شائع June 5, 2018

کراچی: ٹھٹہ کے مضبوط سیاسی گروپ شیرازی برادران نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔

سجاول اور ٹھٹہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی سربراہی میں گروپ نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا، جبکہ اس سے قبل یہ گروپ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستیں جیتنے کے بعد شیرازی گروپ نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شیرازی اور ارباب کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

آئندہ انتخابات کے پیش نظر سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے، شیرازی برادران کی طرف سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطہ کیا گیا، بعد ازاں گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں انہوں نے اپنی باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

واضح رہے شیرازی گروپ سندھ کی سیاست میں اہم مقام رکھتا ہے۔

شیرازی برادران نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی واحد نمائندہ جماعت ہے، جس کی جڑیں ملک کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہیں، اس کے مقابلے میں دیگر سیاسی جماعتیں محض علاقائی حیثیت رکھتی ہیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدر فریال تالپور، سید خورشید شاہ، نادر مگسی، میر اعجاز جاکھرانی، سہیل انور سیال اور دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 5 جون 2018 کو شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024