• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پنجاب، سندھ، بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ

شائع June 20, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کی منظوری دے دی۔

نگراں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ان تبادلوں کی سفارش کی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی بیوروکریسی میں ان تبادلوں کی صوبہ وار تفصیلات درج ذیل ہیں:

پنجاب

  • صوبائی پولیس کے 18 پولیس افسران کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس کردی گئیں۔
  • پنجاب حکومت کے 28 سینئر افسران کی خدمات بھی وفاقی حکومت کو لوٹا دی گئیں۔
  • صوبائی پولیس کے 64 افسران کے تبادلوں کی منظوری دی گئی۔
  • صوبے میں 34 سیکریٹریز اور منیجنگ ڈائریکٹرز کے تبادلوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔
  • 35 ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔
  • 77 اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور ایڈیشنل ایس پیز کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی۔

سندھ

  • صوبے کے 14 سیکریٹریز کے تبادلوں کی منظوری دی گئی۔
  • دو اے آئی جیز، 14 ڈی آئی جیز اور متعدد ایس ایس پیز کے تبادلوں کی منظوری دی گئی۔
  • سندھ میں 6 کمشنرز اور 33 ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔

بلوچستان

  • صوبے میں 3 سیکریٹریز کے تبادلوں کی منظوری دی گئی۔
  • چھ کمشنرز، 33 ڈپٹی کمشنرز اور 64 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کی سفارش کو منظور کرلیا گیا۔
  • 31 سَب ڈویژنل پولیس افسران (ایس ڈی پی اوز) کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی۔

خیبر پختونخوا میں تقرریوں اور تبادلوں کی تفصیلات جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024