• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
Live Election 2018

متحدہ کے یوسی آفس میں قائم سیل پر الیکشن کمیشن کا چھاپہ

شائع July 3, 2018 اپ ڈیٹ July 9, 2018

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے بلدیاتی یوسی آفس میں قائم الیکشن سیل پر چھاپہ مار کر سامان ضبط کرلیا۔

سیل کی نشاندہی پر الیکشن کمیشن نے فوری کارروائی کی اور وہاں لگائے گئے پوسٹرز بھی اتار دیے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے یوسی 28 کے چیئرمین ناصر تیموری اور امیدواروں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست بھی دائر کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یوسی آفس میں متحدہ کے امیدوار فاروق ستار اور عادل عسکری تصوریں لگائے گئی تھی، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چھاپے کے دوران سیل میں متحدہ کے انتخابی نشان پتنگ کے پینا فلیکس کو بھی ہٹا دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024